بارہمولہ:شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور علاقہ میں منگل کے روز جموں کشمیر پولیس نے لشکر طیبہ سے وابستہ عسکریت پسندوں کے ایک معاون کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق جموں کشمیر پولیس، فوج، اور سی آر پی ایف نے ایک مشترکہ کارروائی کے دوران اس عسکریت پسند معاون کو سوپور سے گرفتار کیا ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ گرفتار عسکریت پسند معاون کے خلاف جموں کشمیر پولیس نے ایک کیس درج کر دیا ہے اور مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔گرفتار معاون کے قبضے سے ایک پستول ، ایک پستول میگزین، ایک گرینیڈ، اور پستول کی گولیاں برآمد ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل سکیورٹی فورسز نے بارہمولہ کے کنزر علاقے میں لشکر طیبہ (ٹی آر ایف) سے وابستہ دو عسکریت پسندوں معاون کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق بارہمولہ پولیس اور سی آر پی ایف کی 176 بٹالین کی ایک مشترکہ ٹیم نے عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے پر کنزر کے مونچھ کھڈ گاؤں کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
مزید پڑھیں: Militant arrest in Baramulla بارہمولہ میں دو عسکریت پسند گرفتار
انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران دو مشکوک افراد کو پکڑا گیا، جن کی شناخت خورشید احمد خان ولد مشتاق احمد خان اور ریاض احمد خان ولد غلام محی الدین خان ساکنان زنڈپال کنزر کے بطور کی گئی۔ ان کا کہنا ہے کہ پوچھ تاچھ کے دوران دونوں نے انکشاف کیا کہ وہ کالعدم تنظیم لشکر طیبہ (ٹی آر ایف) کے ساتھ کام کر رہے تھے اور دونوں کو گرفتار کیا گیا۔ان عسکریت پسند معاونین کے قبضے سے اے کے 47 رائفل کے 2 میگزین، اے کے47 رائفل کی 15 گولیاں، اور کالعدم تنظیم لشکر طیبہ (ٹی آر ایف) کے 20 خالی پوسٹر بر آمد کئے گئے تھے۔