ETV Bharat / state

LET Militant Associate Arrested بارہمولہ میں ایل ای ٹی عسکریت پسند کا ساتھی گرفتار

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 12, 2023, 3:27 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں جموں وکشمیر پولیس نے لشکر طیبہ/ ٹی آر ایف کے عسکریت پسند کے ساتھی کو گرفتار کیا، جس کے قبضہ سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔ LET Militant Associate Arrested in Baramulla

LET Militant Associate Arrested
LET Militant Associate Arrested

بارہمولہ: بارہمولہ پولیس اور سیکورٹی فورسز کے ساتھ مل کر کالعدم دہشت گرد تنظیم ایل ای ٹی / ٹی آر ایف سے منسلک دہشت گرد ساتھی کو گرفتار کیا اور بارہمولہ میں اس کے قبضہ سے مجرمانہ مواد، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق عشکارہ کے علاقہ میں دہشت گردی کی نقل و حرکت کی ایک مخصوص اطلاع پر، بارہمولہ پولیس، آرمی 46 آر آر، ایم آئی اور 53 بٹالین سی آر پی ایف کی طرف سے عشکارہ میں ایک مشترکہ ناکا قائم کیا گیا۔ ناکہ چیکنگ کے دوران پیدل چل کر آنے والے ایک شخص کی مشکوک نقل و حرکت دیکھی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

LeT OGWs Arrested In Baramulla بارہمولہ میں دو عسکریت پسند معاونین اسلحہ وگولہ بارود سمیت گرفتار، پولیس

خبر میں بتایا گیا ہے کہ پولیس پارٹی اور سیکورٹی فورسز کو دیکھ کر مشتبہ شخص نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن چوکیدار ناکے نے بڑی تدبیر سے اسے پکڑ لیا۔ ابتدائی پوچھ گچھ کے دوران اس کی شناخت مدثر احمد بٹ ولد عبدالحمید بٹ ساکن عشکارہ بارہمولہ کے طور پر ہوئی ہے۔ اس کی تلاشی کے دوران 2 ہینڈ گرینیڈ اور روپے کی نقدی برآمد ہوئی۔ اس کے قبضہ سے 40 ہزار روپے برآمد ہوئے۔ اس سلسلہ میں پولیس اسٹیشن بارہمولہ میں سیکشن یو اے (پی) اور آرمس ایکٹ کے تحت کیس درج کیا گیا ہے اور تحقیقات شروع کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.