ETV Bharat / state

Le Panga khel kabaddi league : سوپور میں 'لے پنگا کھیل کبڈی لیگ' کا اہتمام - شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ

لے پنگا کھیل کبڈی لیگ کا مقصد مختلف علاقہ جات سے وابسطہ نوجوانوں کے لیے پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے تاکہ وہ کھیل کود کی سرگرمیوں میں زیادہ سے زیادہ حصہ لے سکیں۔ Kabaddi Tournament in sopore

سوپور میں 'لے پنگا خیل کبڈی لیگ' کا اہتمام

author img

By

Published : Aug 5, 2022, 5:11 PM IST

سوپور: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور سے دس کلومیٹر کی دوری پر واقع تجر شریف علاقے میں نوجوانوں نے اپنے اخراجات پر 'لے پنگا کھیل کبڈی لیگ' کا اہتمام کیا اور اس لیگ میں کم سے کم کشمیر کے مختلف اضلاع سے پچاس ٹیموں نے شرکت کی ہے۔ اس کبڈی لیگ کا مقصد زنگیر تجر شریف اور اس کے مختلف علاقہ جات سے وابسطہ نوجوان کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے تاکہ وہ کھیل کود کی سرگرمیوں میں زیادہ سے زیادہ حصہ لے سکیں۔ Le Panga khel kabaddi league

سوپور میں 'لے پنگا کھیل کبڈی لیگ' کا اہتمام

تجر شریف کے نوجوانوں نے اپنے اخراجات پر یہ کبڈی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا۔ ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی نوجوانوں نے بتایا کہ کھیل کود صحت کے لیے کافی ضروری ہے اور دنیا میں اس وقت کھیل کود کی سرگرمیوں کو کافی فروغ دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے بھی اس تجرشریف گاؤں میں اس قسم کا ٹورنامنٹ کا اہتمام کیا اور وہ چاہتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ نوجوان اس میں شرکت کریں۔ kabaddi league in Sopore

نوجوانوں نے کہا کہ 'اگر ہم گاؤں دیہات کی بات کریں تو حکومت کھیل کود کے حوالے سے ان علاقوں میں کم توجہ دیتی ہے، اس لیے ہم نے اپنی لاگت پر اس لیگ کا انعقاد کیا۔' انہوں نے بتایا کہ موجودہ دور میں نوجوان لوگ منشیات میں مبتلا ہیں اور وہ ڈپریشن کا شکار ہے تو اس کو دور کرنے کے لئے اس قسم کے پروگرام کرنا بےحد ضروری ہے۔ sports in Kashmir

انہوں نے مزید کہا کہ کبڈی ایک ایسا کھیل ہے جس میں زیادہ خرچہ نہیں ہے اور اگر انسان شام کے وقت ایک یا دو گھنٹے اس کھیل میں صرف کرے تو اس کے لیے یہ کافی مفید ہو سکتا ہے۔ نوجوانوں نے حکومت اور ضلع انتظامیہ بارہمولہ سے گزارش کی کہ تجر شریف کے نوجوانوں کی طرف توجہ دی جائے اور ان کو کھیل کود کی سرگرمیوں میں موقع دیا جائے تاکہ وہ اپنے ملک کے ساتھ ساتھ اپنے علاقے کا نام بھی روشن کریں۔

یہ بھی پڑھیں : Inter District Volleyball Championship: پلوامہ میں صوبائی سطح کے والی بال چیمپئن شپ کا آغاز

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.