نیشنل کونسل آف ایجوکیشن ریسرچ اینڈ ٹریننگ نے ایک اور پہل کی ہے جس کے تحت نمایاں کارکردگی انجام دینے والے اساتذہ اور ٹرینر کو 'نیشنل ایوارڑ فار انوویشن ان ایجوکیشن' سے نوازا جاتا ہے۔
ریاست جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبے کے خادم حسین کو نیشنل کونسل آف ایجوکیشن ریسرچ اینڈ ٹریننگ کی جانب سے اس ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
خادم کا کہنا ہے کہ'انہیں یہ ایوارڈ چھوٹے بچوں کو خوشخط تحریر سکھانے اور ان میں اس کے تعلق سے دلچسپی پیدا کرنے کے لیے دیا گیا ہے'۔
ان کا مذید کہنا ہے کہ 'بچوں کی تحریر صحیح ہو تو وہ امتحان میں اچھے نمبرات حاصل کر سکتے ہیں۔'
خادم نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ نیشنل کونسل آف ایجوکیشن ریسرچ اینڈ ٹریننگ یا کسی دوسرے تعلیمی ادارے کی جانب سے کی گئی چھوٹی بڑی پہلوں میں شامل ہوں'۔