ETV Bharat / state

Tourist Destination In LOC کمان پوسٹ اور ٹیٹوال سیاحوں کے لیے کھول دئے گئے

author img

By

Published : Apr 25, 2023, 6:34 PM IST

حکام نے کمان پوسٹ پر بل بورڈ لگائے ہیں جو سال 1947 سے لیکر علاقے کی تاریخ بیان کرتے ہیں اور ان پر بھارت اور پاکستان کے درمیان ہونے والے جنگوں اور ایل اور سی پر ہونے والی گولہ باری کے نتیجے میں از جان ہونے والی مقامی ہیروز اور فوجی جوانوں کی تصویریں ہیں۔

kaman-post-and-tetwal-on-loc-were-opened-for-tourists
کمان پوسٹ اور ٹیٹوال سیاحوں کے لیے کھول دئے گئے

سرینگر: جموں و کشمیر میں شعبہ سیاحت کو مزید فروغ اور سرحدی ٹورزم کو وسعت دینے کے پیش نظر لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر دو کراسنگ پوائنٹس کمان پوسٹ اور ٹیٹوال کو سیاحوں کے لئے کھول دیا گیا ہے۔

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے اوڑی سیکٹر میں ایل او سی پر کمان پوسٹ کو مزید سجا سنوار کے نئی شکل دی گئی ہے اور وہاں 50 فٹ اونچا قومی پرچم بلند کیا گیا ہے اور سیاحوں کی سہولیات کے لئے اور چیزوں کے علاوہ ایک نئی آرام گاہ بھی تیار کی گئی ہے۔حکام کا ماننا ہے کہ پاکستان زیر قبضہ کشمیر کی نیلم وادی میں واقع شاردا پیٹھ کے راستے میں ٹیٹوال میں مندر کی تعمیر سیاحوں کو راغب کرنے کا ذریعہ بن جائے گا۔

بتادیں کہ وزیر داخلہ امت شاہ نے سال رواں کے ماہ مارچ میں مندر کا ورچول افتتاح کیا اور بتایا کہ پنجاب کی کرتار پور رہداری کے طرز پر شاردا پیٹھ یاترا کو بحال کرنے کے لئے کام جاری ہے۔حکام پُر امید ہیں کہ جموں و کشمیر کی سیر کرنے کے لئے آنے والے سیاح کمان پوسٹ اور ٹیٹوال کو بھی دیکھنے کے لئے ضرور آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ شمالی کشمیر میں سیاحوں کی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے پیش نظر امسال سیاحوں کی تعداد میں اضافہ درج ہونے کی توقع ہے۔ذرائع کے مطابق ٹیٹوال میں 22 سے 25 گھروں میں سیاحوں کے قیام کی سہولیات بہم ہیں اور مندر کھولنے سے سیاحوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ درج ہوسکتا ہے۔مقامی لوگوں کا ماننا ہے کہ حالات پر امن رہنے کی صورت میں ٹیٹوال جموں وکشمیر کا ایک بڑا سیاحتی مقام بن سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ چار پانچ سال قبل کسی کے گمان میں بھی نہیں تھا کہ یہ جگہ ایک سیاحتی مقام بن سکتی ہے۔

مزید پڑھیں: Kaman Post Uri Tourist Destination: کمان پوسٹ کو سیاحتی مقام کے طور پر فروغ دیا جا رہا ہے

کمان پوسٹ پر بل بورڈ لگائے گئے ہیں جو سال1947 سے لے کر علاقے کی تاریخ بیان کرتے ہیں اور ان پر بھارت اور پاکستان کے درمیان ہونے والے جنگوں اور ایل اور سی پر ہونے والی گولہ باری کے نتیجے میں از جان ہونے والی مقامی ہیروز اور فوجی جوانوں کی تصویریں ہیں۔

کمان امن سیتو (برج) جو سال 2018 تک کراس ایل او سی تجارت و سفر کے لئے استعمال ہوتا تھا، کے نزدیک ایک کیفے بھی کھولا گیا ہے۔مقامی لوگوں کے مطابق کمان پوسٹ کو سیاحتی مقام بنانے سے لوگوں کے لئے روزگار کے موقعے بڑھیں گے جس سے مقامی معیشت کو دوام و استحکام ملے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ علاقہ در اندازی اور گولہ باری کے لئے مشہور تھا لیکن اب یہاں امن قائم ہے جس سے یہ جگہ سیاحوں کا مرکز بن سکتی ہے۔

(یو این آئی )

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.