ETV Bharat / state

Kabaddi Tournament in Baramulla طلبا کیلئے کبڈی ٹورنمنٹ کا انعقاد عمل میں لایا گیا - Kabaddi tournament organized

جموں و کشمیر کے ضلع باہمولہ میں کبڈی ٹورنمنٹ منعقد کیا گیا تھا۔ اس دوران میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے ہائر سکنڈری اسکول کے پرنسپل مشتاق احمد نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ کا مقصد ہے کہ ہم بچوں کو کھل کود کے مواقع فراہم کریں تاکہ وہ تعلیمی یافتہ ہونے کے ساتھ ساتھ کھیل کود کے میدان بھی اپنا نام روشن کر سکیں۔

طلبا کیلئے کبڈی ٹورنمنٹ کا انعقاد عمل میں لایا گیا

author img

By

Published : Jul 31, 2023, 12:43 PM IST

طلبا کیلئے کبڈی ٹورنمنٹ کا انعقاد عمل میں لایا گیا

بارہمولہ: کھیل کود کی سرگرمیوں میں زیادہ سے زیادہ بچوں کو مائل کرنے کیلئے اور منشیات سے دور رکھنے کیلئے آج وولر فاونڈیشن سوپور اور بائز ہائر سکنڈری اسکول سوپور کی اشتراک سے کبڈی ٹورنامنٹ کا انعفاد عمل میں لایا گیا۔ اس ٹورنامنٹ میں کلسٹر لیول انٹراسکول کی مختلف ٹیموں نے شرکت کی۔ اس کبڈی لیگ میں زون سوپور اور اس کے گردنواح علاقوں کے مختلف اسکولوں کے بچوں نے شرکت کی اور ان بچوں میں کافی جوش دیکھا گیا۔

اس دوران میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے ہائر سکنڈری اسکول کے پرنسپل مشتاق احمد نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ کا مقصد ہے کہ ہم بچوں کو کھل کود کے مواقع فراہم کرے تاکہ وہ تعلیمی یافتہ ہونے کے ساتھ ساتھ کھیل کود کے میدان بھی اپنا نام روشن کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم موجودہ وقت کی بات کرے تو اس وقت زیادہ تر نوجوان کرکٹ میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ اسی کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم لوگوں نے مختلف اسکولوں کے بچوں کو کبڈی کے ساتھ منسلک کرنے کی ایک کوشش کی۔ مشتاق احمد نے مزید کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ دوسرے کھیلوں کو بھی فروغ دیا جائے اور اس سے ہمارے بچوں میں جو صلاحیت ہے اس کو نکھارا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:Martial Arts Programme طلباء کے لیے مارشل آرٹس پروگرام کا انعقاد

انہوں نے کہا کہ اگر ہم سوپور یا اس کے گردنواح علاقوں کی بات کرے تو ان علاقوں سے کافی بڑے بڑے کھلاڑی نکلے ہیں۔ جنہوں نے کشمیر کے ساتھ ساتھ بھارت کا نام روشن کیا ہے۔ مشتاق احمد نےکہا کہ نوجوانوں اور بچوں کو کھیل کود کی سرگرمیوں میں لایا جائے، کیونکہ اس وقت اکثر و بیشتر نوجوان منشیات میں ملوث ہیں۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.