ETV Bharat / state

Baba Reshi Shrine Gets Community Kitchen: وقف چیئرپرسن نے کیا بابا ریشی درگاہ میں پروجیکٹس کا افتتاح - وقف چیئرپرسن بابا ریشی درگاہ

بابا ریشی درگاہ میں کمیونٹی کچن کا افتتاح کرتے ہوئے وقف چیئرپرسن نے مستقبل میں بھی زیارتگاہوں کی تعمیر و ترقی جاری رکھنے جانے کی یقین دہانی کی۔

وقف چیئرپرسن نے کیا بابا ریشی درگاہ میں پروجیکٹس کا افتتاح

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 25, 2023, 7:46 PM IST

وقف چیئرپرسن نے کیا بابا ریشی درگاہ میں پروجیکٹس کا افتتاح

بارہمولہ: جموں و کشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن، ڈاکٹر درخشان اندرابی، نے شمالی کشمیر کے ٹنگمرگ علاقے کی معروف زیارتگاہ بابا ریشی دورہ کیا اور آستان عالیہ میں زائرین کے لیے انتظامات کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران وقف چیئرپرسن نے کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر کیے گئے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح بھی کیا۔ اس دوران ان کے ہمراہ وقف بورڈ کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔

اس موقع پر منعقدہ ایک تقریب کے دوران درخشان اندرابی نے مقامی باشندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وقف انتظامیہ نے ایک سال قبل ہی یہاں کے باشندوں کے ساتھ درگاہ میں انتظامت کی بہتری کے حوالہ سے اقدامات اٹھانے کا وعدہ کیا تھا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ جموں و کشمیر وقف بورڈ انتظامیہ آستان عالیہ، بقعہ جات اور مساجد و درگاہوں میں زائرین کے لیے بہتر انتظامات اور تعمیر و ترقی کی وعدہ بند ہے۔

بابا ریشی درگاہ میں جدید طرز پر تعمیر کیے گئے کمیونٹی کچن کے حوالہ سے اندرابی نے کہا: ’’آج کے ترقی یافتہ دور میں بھی یہاں آنے والے زائرین کے لیے بالن پر ہی کھانا تیار کیا جاتا تھا۔ وقف انتظامیہ یہاں آنے والے چندے سے ہی زیارتگاہ میں مختلف تعمیراتی پروجیٹس کی شروعات کی جن میں جدید طرز کا کمیونٹی کچن بھی شامل ہے۔‘‘

مزید پڑھیں: Darakhshan Andrabi on Dailywagers عارضی ملازمین کے مسائل پر حکومت غور کررہی ہے، درخشان اندرابی

میڈیا نمائندوں کے ساتھ گفتگو کے دوران درخشاں اندرابی نے سابق حکومتوں، وقف انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: ’’اس بات پر اب ہم کوئی بحث نہیں کرنا چاہتے کہ گزشتہ برسوں کے دوران حاصل ہوئی رقومات کہاں خرچ ہوئیں، تاہم ہماری اولین ترجیح یہی رہتی ہے کہ ان زیارتگاہوں میں آنے والا پیسہ زیارتگاہوں کی تعمیر و ترقی اور زائرین کی سہولیت کے لئے ہی خرچ ہو۔‘‘ انہوں نے مستقبل میں بھی بابا ریشی سمیت دیگر خانقاہوں اور درگاہوں کی تعمیر و ترقی جاری رکھے جانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.