ETV Bharat / state

Sopore Cricket Academy: کرکٹ اکیڈمی سوپور، بہتر کوچنگ فراہم کرنے کے لیے کوشاں

کرکٹ اکیڈمی سوپور سے تین کھلاڑی ریاستی و قومی سطح کے کرکٹ مقابلوں میں شرکت کر چکے ہیں۔

کرکٹ اکیڈمی سوپور، بہتر کوچنگ فراہم کرنے کے لیے کوشاں

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 16, 2023, 2:24 PM IST

Updated : Oct 16, 2023, 3:23 PM IST

کرکٹ اکیڈمی سوپور، بہتر کوچنگ فراہم کرنے کے لیے کوشاں

بارہمولہ (جموں کشمیر) : شمالی کشمیر کے سوپور علاقے میں گزشتہ ایک دہائی سے بھی زائد عرصہ سے کرکٹ اکیڈمی مقامی کھلاڑیوں کو کرکٹ کی بنیادی ٹریننگ کے لیے ایک پلیٹ فراہم مہیا کر ہی ہے جہاں کرکٹ شائقین اپنے ہنر کو نکھار کر کرکٹ میں اپنا مستقل سنوارنے کے لیے مقامی کرکٹ شائقین روزانہ یہاں پریکٹس کے لیے دور دراز علاقوں سے آتے ہیں۔

کرکٹ اکیڈمی شروع کرنے والے دو مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ کرکٹ کے لیے بنیادی سہولیات کے فقدان اور کوچنگ کا معقول انتظام نہ ہونے کے باعث انہوں نے کرکٹ اکیڈمی شروع کرنے کی ٹھان لی۔ ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ برسوں کے دوران انہوں نے سینکڑوں کرکٹ شائقین، جن میں مقامی بچیاں بھی شامل ہیں، کو کرکٹ کی تربیت فراہم کی ہے۔ انہوں نے کہا: ’’ہمارا خواب ہے کہ یہاں سے تربیت حاصل کرنے والے کرکٹ شائقین بین الاقوامی سطح کے کرکٹ کھلاڑی بنیں، جس کے لیے ہم دن رات محنت کر رہے ہیں۔‘‘

اکیڈمی سے وابستہ محمد صادق نے بتایا کہ انہوں نے مقامی کرکٹ شائقین کے شوق اور جذبے کو مد نظر رکھتے ہوئے کرکٹ اکیڈمی کی بنیاد رکھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اکیڈمی میں بلا تفریق جنس اور مذہب سبھی شائقین کو تربیت فراہم کی جاتی ہے۔ محکمہ کھیل کود کی ستائش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قریب ایک دہائی تک بغیر کسی امداد کے کام کرنے کے بعد بالآخر محکمہ کھیل کود نے بھی ان کا ہاتھ تھاما اور ایک کرکٹ کوچ فراہم کیا جو یہاں آنے والے کرکٹ شائقین کو تربیت فراہم کر رہا ہے۔

کرکٹ میں اپنا کیریئر تلاش کرنے والے ایک مقامی کرکٹ کھلاڑی نے بتایا کہ وہ روزانہ صبح 5:30بجے کرکٹ گراؤنڈ پہنچ کر ماہر کوچ کی نگرانی میں پرکٹس کرتے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ روزانہ تیس کلومیٹر کا سفر طے کرکے گراؤنڈ پہنچتے ہیں۔ ایک مقامی خاتون کرکٹ کھلاڑی نے بھی کرکٹ اکیڈمی اور اس میں موجود عملہ خاص کر کرکٹ کوچ کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بہترین تربیت فراہم کی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں: Cricket Tournament for Physically Challenged: 'مخصوص افراد کے لیے کرکٹ ٹورنامنٹ چشم کشا'

تربیت حاصل کرنے والے کھیل شائقین نے بتایا کہ کرکٹ اکیڈمی تربیت حاصل کرنے والے تین مقامی کرکٹ کھلاڑی ریاستی و قومی سطح کے کھیل میں شرکت کر چکے ہیں۔ادھر، کرکٹ اکیڈمی شروع کرنے والے افراد کا کہنا ہے کہ وہ کرکٹ انفراسٹرکچر کو مزید بہتر بنانے اور بہتر سے بہتر تربیت کو یقینی بنائے جانے کے لیے تگ و دو جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Last Updated : Oct 16, 2023, 3:23 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.