Darakhshan Andrabi Visits URI: درخشاں اندرابی نے کیا اوڑی کا دورہ - درخشاں اندرابی نے وقف جائیداد کا معائنہ کیا
شمالی کشمیر کے سرحدی علاقہ چندن واڑی، اوڑی کا دورہ کرکے وقف چیئرپرسن درخشاں اندرابی نے وقف جائیداد کا معائنہ کیا۔ Waqf Chairperson Darakhshan Andrabi Visits URI
بارہمولہ: جموں کشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن درخشاں اندرابی نے ضلع بارہمولہ کے سرحدی قصبہ چندن واڑی، اوڑی کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انکے ہمراہ وقف بورڈ کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔ انہوں نے چندن واڑی علاقے میں وقف جائیداد کا معائنہ کیا اور کہا کہ وقف بورڈ کی جانب سے چندن واڑی مسجد شریف اور وقف جائیداد پر تعمیر خستہ حال شاپنگ کمپلیکس کی از سر نو تعمیر کی جائے گی۔ Waqf Chairperson URI Baramulla Visit
میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے درخشان اندرابی نے کہا کہ ’’اوڑی کے باشندوں خاص کر سابق وزیر تاج محی الدین کے اصرار پر انہوں نے چندن واڑی، اوڑی کا دورہ کرکے وقف جائداد کا معائنہ کیا۔‘‘ اندرابی کے مطابق ’’وقف بورڈ کا قیام وقف جائیداد کی حفاظت کے لیے کیا گیا ہے اور بورڈ کی جانب سے عنقریب ہی نئے طرز پر چندن واڑی کی مسجد کے ساتھ ساتھ شاپنگ کمپلیکس کی تعمیر بھی شروع کی جائے گی۔‘‘
مزید پڑھیں: Waqf Property Rent وقف جائیداد کا کرایہ مارکٹ ریٹ کے لحاظ سے ادا کیا جائے، درخشاں اندرابی