جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں جے کے پولیس نے 9 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ جموں و کشمیر کے شیری بارہمولہ کے علاقے میں نو افراد کو مشکوک حالات میں دیکھا گیا اور انہیں جانچ کے لئے حراست میں لیا گیا ہے۔
بارہمولہ پولیس کے مطابق شوپیاں کے زین پورہ سے تعلق رکھنے والے نو افراد کو مشکوک حالات میں شیری بارہمولہ کے علاقے میں دیکھا گیا جس کے بعد انہیں حراست میں لیا گیا ہے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ قانون کے مطابق ان کی کونسلنگ کی جا رہی ہے۔