شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور کے ویمنز ڈگری کالج میں اقبال ڈے منایا گیا، جس میں سوپور اور مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے کالج طلبہ نے شرکت کی۔
اس موقع پر کالج کے طلبہ نے 'Iqbal and the Modern World' کے عنوان پر روشنی ڈالی اور اقبالیات کے حوالے سے ایک کوئز Quiz کا بھی اہتمام کیا گیا۔
میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے پروگرام کے منتظم نے بتایا کہ انہوں نے اس قسم کا پروگرام کافی دنوں کے بعد کالج میں منعقد کیا اور وہ اس سے کافی خوش ہیں۔
- یہ بھی پڑھیں: نئی دہلی: علامہ اقبالؒ نے شاعری سے عوام کو بیدار کیا
'اقبال کے آفاقی پیغام کو سمجھنے کی ضرورت'
انہوں نے بتایا کہ اقبال ایک مشہور و معروف شاعر ہیں اور آج کی اس تقریب میں ہم سب نے شرکت کی اور ہم امید کرتے ہیں کہ آنے والے وقت میں ایسے پروگرام ہوتے رہیں گے۔