ETV Bharat / state

Khelo India 2023 سنہ 1993 میں ماؤنٹ ایورسٹ کو فتح کرنے والی رادھا دیوی - وزارت کھیل بھارت

گلمرگ میں تیسرے کھیلوں انڈیا سرمائی کھیل کے مقابلے جاری ہیں، وہیں ہماچل پردیش کی ٹیم کے ساتھ آئی، 19 برس کی عمر میں ماؤنٹ ایوریسٹ کو سر کرنے والی رادھا دیوی نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کی۔ Interview With Mountaineer Radha Devi

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Feb 13, 2023, 9:58 AM IST

Updated : Feb 13, 2023, 12:54 PM IST

رادھا دیوی سے خاص بات چیت

گلمرگ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں واقع سیاحتی مقام گلمرگ میں اس وقت تیسرے کھیلوں انڈیا سرمائی کھیل کے مقابلے جاری ہیں۔ ان مقابلوں میں جہاں بھارت کے تمام ریاستوں اور یونین ٹیریٹوریز سے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں ان میں کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جنہوں نے بھارت کا نام بین الاقوامی سطح پر روشن کیا ہے۔ ان ہی میں سے ایک نام ہماچل پردیش سے تعلق رکھنے والی سابق کھلاڑی رادھا دیوی کا بھی ہے۔ رادھا دیوی نے 19 برس کی عمر میں ماؤنٹ ایورسٹ کو سنہ 1993 میں سر کیا تھا۔ اُن سے پہلے 1984 میں ماؤنٹ ایورسٹ کو فتح کرنے والی بچیندری پال واحد بھارتی خاتون تھی جنہوں نے ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کیا تھا۔ ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی بات چیت کے دوران رادھا دیوی نے کہا کہ بچیندری پال کے بعد ہمارے گروپ نے ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کیا تھا۔ اپنے گروپ میں، ہم سات لڑکیوں نے ہی پہلے چوٹی پر قدم رکھا تھا اور کئی ریکارڈ اپنے نام کیے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ماؤنٹ ایوریسٹ پر ہمارے علاوہ ایک جوڑا اور تھا، نیپال کے شاہی خاندان کے لوگ بھی تھے وہ پل ہماری زندگی کا بہترین پل تھا۔

رادھا دیوی گلمرگ میں کھیلو انڈیا میں ہماچل پردیش کی ٹیم لے کر آئی ہیں انہوں نے کہا کہ یہاں کی ڈھلانیں کافی بہترین ہیں۔ کھلاڑیوں کے لیے لفٹ ہے اور دیگر انتظامات بھی بہتر طریقے سے کیے گئے ہیں۔ یہ سب ہماری ریاست میں نہیں ہے۔ ان کھیلوں سے کھلاڑیوں کو اولمپکس کے لیے تیار ہونے کا اچھا موقع ملتا ہے۔ میں چاہتی ہوں کی وزارت کھیل بھارت کی تمام ریاستوں میں سرمائی کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے انفراسٹرکچر تیار کریں۔ جس سے نہ صرف کھیلوں کو فروغ ملے گا بلکہ کھلاڑیوں کو بہتر مشق کے لیے پلیٹ فارم بھی دستیاب ہوگا۔ کھلاڑیوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کل کھلاڑیوں میں نظم و ضبط کا فقدان دیکھا جاتا ہے۔ ہم اپنے وقت اپنے کوچ کی ہر بات کو بغیر سوال کیے ہوئے مان لیتے تھے آج کل ایسا نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ اگر کھلاڑیوں کو کامیاب ہونا ہے تو انہیں نظم و ضبط کا خاص خیال رکھنا ہوگا۔ ہمارے پاس تو اتنی سہولیات نہیں تھی، ان کے پاس سب کچھ ہے، بس محنت کرنی ہے اور نظم و ضبط برقرار رکھنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Secretary of JKSC on Khelo India کھیلو انڈیا کھلاڑیوں کو اولمپکس کے لیے تیار ہونے کا موقع فراہم کرتا ہے، نزہت گُل

Last Updated : Feb 13, 2023, 12:54 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.