شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے اوڑی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر فوج کی جانب سے بڑے پیمانے پر تلاشی مہم شروع کی گئی ہے۔ تلاشی مہم علاقے میں دراندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنانے کے بعد شروع کی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ ایل او سی پر تعینات فوجی دستوں نے اوڑی سیکٹر میں ریوند نالہ پر دھولنجا پوسٹ کے قریب دراندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنانے کے بعد علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی مہم شروع کی۔
مزید پڑھیں: بارہمولہ: پلہالن بارہمولہ میں گرینیڈ حملہ، دو سی آر پی ایف اہلکار زخمی
ذرائع نے مزید کہا کہ گزشتہ رات ایل او سی پر مشتبہ نقل و حرکت کے بعد فوج نے فائرنگ کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: سرینگر: عام شہریوں کی ہلاکت پر جاری احتجاج میں محبوبہ مفتی کو جانے سے روکا گیا