ETV Bharat / state

Army PC on infiltration درانداز روکنے میں فوج نے پیشہ ورانہ مہارت کا ثبوت دیا

author img

By

Published : Aug 26, 2022, 5:29 PM IST

بارہمولہ میں فوج نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ’’موسمی خرابی کے پیش نظر آپریشن آسان نہیں تھا تاہم فوجی اہلکاروں نے مہارت اور پیشہ وارانہ خدمات کا ثبوت پیش کرتے ہوئے دراندازی کو ناکام بنا دیا۔Indian Army on Infiltration

ضلع بارہمولہ میں فوج اور پولیس کی مشترکہ پریس کانفرنس

بارہمولہ: شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں فوج کی جانب سے دراندازی کو ناکام بنانے میں فوجی افسران نے آرمی جوانوں کے پیشہ ورانہ خدمات و جذبہ کی کافی سراہنا کی۔ Infiltration bid foiled in North kashmirضلع بارہمولہ میں فوج اور پولیس کی مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران افسران نے کہا کہ سرحدی علاقہ کمل کوٹ میں دراندازی کی کوشش کر رہے تین دراندازوں کو ہلاک کیا جبکہ ان کی تحویل سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

پریس کانفرنس کے دوران فوجی افسران نے کہا کہ موسمی خرابی کے پیش آپریشن آسان نہیں تھا تاہم فوجی اہلکاروں نے مہارت اور پیشہ وارانہ خدمات کا ثبوت پیش کرتے ہوئے بڑی کامیابی حاصل کی۔ Infiltration bid foiled in Uri Baramullaآپریشن کے حوالے سے معلومات فراہم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر دراندازی کی خفیہ موصول ہوتے ہی فوج نے آپریشن شروع کیا اور دراندازی کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

فوجی افسران نے کہا کہ آپریشن کے دوران دراندازوں کو خودپردگی کا موقع فراہم کیا گیا تاہم انہوں نے جوابی فائرنگ کی جس کے بعد سیکورٹی اہلکار بھی موچہ زن ہوئے اور تینوں دراندازوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہلاک کیے گئے دراندازوں کی تحویل سے دو اے کے رائفیل، چائینز کاربان رائفل سمیت گولیوں کے سینکڑوں رائونڈ ضبط کیے۔

قابل ذکر ہے کہ فوج نے گزشتہ روز دراندازی سے متعلق ایک ویڈیو بھی جاری کیا ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تین درنداز درندازی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ فوج کو خفیہ ایجنسی سے معلوم ہوا تھا کہ کچھ لوگ دراندازی کی تاک میں ہے اور فوج نے مختلف جگہوں پر اپنے ایمبوش لگائے گئے تھے۔ Indian Army foils infiltration bid in Uri

مزید پڑھیں: Infiltration Bid Foiled In Uri اوڑی میں کل ہوئی درندازی کا ویڈیو جاری

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.