پٹرل اور ڈیزل کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے کے باعث نجی اور پبلک گاڑیاں چلانے والے افراد شدید مشکلات سے جوجھ رہے ہیں۔
شمالی کشمیر کے سوپور قصبہ سے تعلق رکھنے والے ڈرائیوروں نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آئے روز اضافے کو لیکر مرکزی سرکار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ ’’ایک طرف سرکار غریب دوست ہونے اور عوام کو راحت و آسانی پہنچانے کے بلند و بانگ دعوے کرتی ہے جبکہ دوسری جانب مہنگائی کو قابو میں کرنے سے متعلق سنجیدہ اور ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے ہیں۔‘‘
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے سوپور کی عوام نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ’’بنگلہ دیش، نیپال اور سری لنکا جیسے چھوٹے رقبہ اور آبادی والے ممالک میں اگر پٹرول اور ڈیزل سستہ ہے تو یہاں آئے روز اس کی قیمتیں آسمان کو کیوں چھو رہی ہیں۔‘‘