نیشنل کانفرنس شمالی زون کے نائب صدر ڈاکٹر سجاد شفیع اوڑی نے الزام عائد کیا ہے کہ سیاسی سازش کے تحت ان کا ووٹ اپنے آبائی گاؤں سے اخذ کر کے قصبہ اوڑی منتقل کر کے انہیں ڈی ڈی سی انتخاب لڑنے سے محروم رکھا گیا ہے۔
انہوں نے ان باتوں کا اظہار سرحدی قصبہ اوڑی میں ایک پرس کانفرنس کے دوران کیا۔انہوں نے کہا وہ ہمیشہ سے اپنے آبائی گاؤں گھرکوٹ میں ووٹ ڈالتے تھے لیکن اس بار نامعلوم وجوہات کی بنا پر ان کا ووٹ وہاں سے اخذ کر کے قصبہ اوڑی منتقل کیا گیا ہے۔
انہوں نے اس سلسلہ میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔