سرکار کی جانب سے بے روزگار نوجوانوں کیلئے روز کافی اسیکیمز لائی گئی اور اس کی ایک مثال محکمہ ہارٹیکلچر سوپور ہے جو نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کے لئے ایک مہینہ کا تربیتی پروگرام کر رہی ہے جس میں ان کو محکمہ ہارٹیکلچر Apple juice, Apple Jelly, Apple sauce, Apple chutney, tomato sauce جیسے کھانے کے اقسام کو گھر میں کیسے بناتے ہے تاکہ وہ پھر اپنا ذاتی روزگار خود پیدا کر سکے۔
اس دوران ان کو محکمہ ہارٹیکلچر جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ کرتی ہے تاکہ ان نوجوانوں کو پتا چلے کہ کل کو وہ اگر اپنے علاقے میں فروٹ پراسسنگ یونٹFruit Processing Unit شروع کرے گے تو ان کو معلوم ہونا چاہیے کہ ہم مختلف اقسام کے فروٹ جام یا فروٹ جیلی بناسکتے ہیں۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے نوجوانوں نے بتایا کہ ہم کافی خوش ہے کہ محکمہ ہارٹیکلچر ایسے پروگرام منعقد کرتی ہے اور ہم نے یہاں پر کافی کچھ سیکھا۔
انہوں نے بتایا کہ ہم نے کافی تعلیم حاصل کی ہے لیکن روزگار نہ ہونے کے سبب ان کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور وہ گھروں میں بے کار ہوتے ہیں اور اب ہم نے یہاں آکر بہت کچھ سیکھا۔ ہم چاہتے ہے کہ ہم اپنے پیروں پر کھڑا ہو اور اپنے علاقے میں ایک food processing unit شروع کرے اور اپنا روزگار خود حاصل کریں۔
انہوں نے بتایا کہ محکمہ ہارٹیکلچر نے ان کو ٹریننگ کے ساتھ ساتھ field visits بھی کروائی اور وہ بھی کافی فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔
اس سلسلے میں محکمہ ہارٹیکلچر کے ایک افسر الطاف احمد نے بتایا کہ ہم ان بے روزگار نوجوانوں کو مختلف اسکیموں کے بارے میں جانکاری فراہم کرتے ہے اور اس کے تحت ہم ان کو یہاں پر food processing کی ٹرینگ دیتے ہے تاکہ وہ خود اپنے پیروں پر کھڑے ہو اور اپنا روزگار حاصل کریں۔
ہم چاہتے ہے کہ ہم ان کو ہنر مند بنائے تاکہ ان کو اس موجودہ وقت میں کوئی میں مشکلات پیش نہ آئے۔