جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے پبلک سیفٹی ایکٹ(پی ایس اے) کے تحت زیر حراست بارہویں جماعت کے ایک طالب پر عائد پی ایس اے کو منسوخ اور انہیں رہا کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق عمر اکبر میر ولد غلام محمد میر، ساکن براٹھ کلان سوپور کو سوپور پولیس نے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے ایک ماہ بعد 2019 میں پتھر بازی کے الزام میں گرفتار کیا تھا اور اس سلسلے میں تھانہ بومئ میں کیس درج کیا گیا تھا۔ پی ایس اے کے تحت بعد میں اسے بھدرواہ جیل منتقل کردیا گیا۔
پچھلے سال ستمبر میں عدالت نے پولیس کے تحویل میں اس کو امتحان میں شامل ہونے کی اجازت دی تھی۔
ذرائع نے بتایا کہ جسٹس ونود چٹرجی نے ایڈووکیٹ بشیر احمد تک کے دلائل سننے کے بعد جو اس کیس کی نمائندگی کرتے تھے، پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت ان کی نظربندی کو ختم کردیا اور حکام کو انہیں جیل سے رہا کرنے کی ہدایت دی۔