وزیر اعظم نریندر مودی نے عالمی شہرت یافتہ سکی ریسورٹ گلمرگ میں ہونے والے کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کا آن لائن افتتاح کیا۔
اپنے آن لائن خطاب میں وزیر اعظم مودی کا کہنا تھا کہ "یہ کھیل ایونٹ سرمائی کھیلوں میں بین الاقوامی سطح پر بھارت کو مقام دلانے کا کام کرے گا اور جموں و کشمیر کو سرمائی کھیلوں کا مرکز بھی بنائے گا۔"
مرکزی وزیر کھیل کیرن رجیجو اور جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اس خاص تقریب میں شرکت کرنے گزشتہ روز ہی گلمرگ پہنچ چکے تھے۔
کھیلو انڈیا سرمائی کھیل 2021 جموں و کشمیر میں منعقد ہو رہے ہیں۔ کھیلو انڈیا سرمائی کھیل اسپورٹس کونسل اور منسٹری آف یوتھ افیئرس اینڈ اسپورٹس کے زیر اہتمام ہو رہے ہیں۔ 26 فروری سے 2 مارچ تک کھیلو انڈیا کے تحت وادی میں منعقد ہو رہے سرمائی کھیلوں کا یہ دوسرا ایڈیشن ہے۔
گلمرگ میں 26 فروری سے 2 مارچ تک کھیلو انڈیا سرمائی کھیل 2021 کے تحت پروگرام ہورہے ہیں۔ پانچ دنوں تک چلنے والے ان کھیلوں میں ملک کی 27 ریاستوں سے تعلق رکھنے والے قریب 6 سو سے زائد ایتھلیٹس حصہ لے رہے ہیں۔
اس موقع پر مرکزی وزیر کھیل کیرن رجیجو نے اعلان کیا کہ جموں وکشمیر میں عنقریب بین الاقوامی سطح کے 'کھیلو انڈیا' مراکز قائم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وادی کے شہرہ آفاق جھیل ڈل میں آنے والے موسم گرما میں آبی کھیلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیری کھلاڑیوں کی اولپمک کھیلوں میں شرکت کو یقینی بنائیں جائے گا تاکہ وہ بھی اولمپک سطح کے اعزارات حاصل کر سکیں۔
پی ایم مودی نے گلمرگ میں ہونے والے کھیلو انڈیا ونٹر گیمز کا افتتاح کیا
مرکزی وزیر نے اپنے خطاب میں کہا: ’سرینگر اور جموں میں بہت جلد ’کھیلو انڈیا‘ کے مراکز قائم کئے جائیں گے جن میں قومی و بین الاقوامی سطح کے ماہرین آکر کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھاریں گے‘۔
کیرن رجیجو نے کہا کہ ہر ضلعے میں ایک ’کھیلو انڈیا‘ سینٹر قائم کیا جائے گا جن میں سبکدوش کھلاڑی اور عہدیدارں کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھلاریں گے۔
' مرکزی حکومت سیاسی رہنماؤں کو ہراساں کرنے سے باز نہیں آ رہی ہے'
رجیجو نے کہا کہ کشمیری کھلاڑیوں کی اولمپک کھیلوں میں شرکت کو یقینی بنایا جائے گا۔ان کا کہنا تھا: ’ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ کشمیر کے کھلاڑی بھی اولمپک کھیلوں میں شرکت کرکے میڈیل حاصل کرسکیں اور ملک کا سر فخر سے بلند کریں۔
وہی جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اپنی تقریر میں کہا کہ ہار جیت معنی نہیں رکھتی۔ کھیلوں میں حصہ لینا ضروری ہوتا ہے۔ جو رشتے کھلاڑیوں کے درمیان ان کھیلوں کے ذریعے بنتے ہیں وہ ہمیشہ رہتے ہیں۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے نئی دہلی سے ان کھیلوں کا ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے افتتاح کیا۔