ETV Bharat / state

Gulmarg Receives Fresh Snowfall گلمرگ میں تازہ برفباری، سیاح کافی خوش - کشمیر کی موسم تازہ صورتحال

کشمیر میں گذشتہ دنوں سے جاری برف و باراں نے موسم سرما جیسے حالات پیدا کیے ہے۔ کشمیر کے سیاحتی مقامات میں تازہ برفباری ہوئی ہے جبکہ میدانی علاقوں میں بارش ہوئی ہے۔ تازہ بارش اور برفباری ہونے سے کشمیر میں معمول کی درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی۔

gulmarg-receives-fresh-snowfall, plains receive rains
گلمرگ میں تازہ برفباری، سیاح کافی خوش
author img

By

Published : Apr 28, 2023, 7:37 PM IST

Updated : Apr 28, 2023, 9:36 PM IST

گلمرگ میں تازہ برفباری، سیاح کافی خوش

گلمرگ:وادی کشمیر میں تازہ برف باری کے بعد سیاحتی مقامات خاص کر گلمرگ میں سینکڑوں کی تعداد میں مقامی و غیر مقامی سیاح جمع ہوئے ہیں اور سیاحوں کی آمد کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔وادی کے سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی بڑی تعداد میں آمد سے شعبہ سیاحت سے وابستہ لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
اس شعبے سے وابستہ لوگوں کا کہنا ہے کہ وادی کے باقی سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی بڑی تعداد جمع ہوئی ہے اور سیاحوں کے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاحوں کی آمد میں اضافہ ہونے سے شعبہ سیاحت کی جان میں نئی جان آگئی ہے۔
گلمرگ میں ایک ہوٹل مالک نے اس حوالے سے بتایا کہ سیاحتی مقامات پر سیاحوں کا بھاری رش ہے۔انہوں نے بتایا کہ تازہ برف باری کے بعد ہوٹلوں اور ٹوریسٹ ہٹوں میں نئی بکنگ کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ملک بھر سے سیاحوں کی آمد کا سلسلہ زوروں سے جاری ہے اور پہلے ہی یہاں کافی تعداد میں مقامی اور غیر مقامی سیاح موجود ہیں۔موصوف نے کہا کہ تازہ برف باری سے سیاحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے وہیں شعبہ سیاحت سے جڑے لوگوں کی جان میں بھی نئی جان آگئی ہے۔

مزید پڑھیں: Rains In Kashmir مسلسل بارش سے اننت ناگ کے کئی مقامات پر پانی جمع، لوگوں کو مشکلات کا سامنا

میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے سیاحوں کا کہنا ہے کہ اگر دنیا میں جنت ہے تو وہ سچ میں کشمیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم گلمرگ کل پہنچے اور کل رات سے ہی اچانک یہاں موسم تبدیل ہوگیا اور برف باری شروع ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ وہ برفباری دیکھ کر بہت خوش ہوئے۔

Last Updated : Apr 28, 2023, 9:36 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.