مظاہرین نے بارہمولہ ہندوارہ شاہراہ پر خالی مٹکے لیکر نعری بازی کی جس کی وجہ سے ٹریفک کئی گھنٹوں تک مسدود رہی۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مظاہرین نے بتایا کہ انہیں گذشتہ کئی برسوں سے پینے کے صاف پانی سے محروم رکھا جارہا ہے۔ مجبوراً ندی نالوں کا گندہ پانی پینے پر مجبور ہیں۔
ایک مقامی شخص نے کہا کہ پانی کی فراہمی کے لیے ایک کروڑ 57 لاکھ روپے کی اسکیم منظور کی گئی تھی اور اس اسکیم پر پچھلے تین برسوں سے کام بھی جاری تھا لیکن اب تک پانی فراہم نہیں کیا گیا۔
حالانکہ نائب تحصیلدار لنگیٹ اور ڈی او لنگیٹ نے مظاہرین کو یقین دلایا کہ اگلے ہفتے تک اس مسلئے کا ازالہ کر لیا جائے گا۔ انتظامیہ کی یقین دہانی کے بعد احتجاج ختم ہوا۔