ETV Bharat / state

Altaf Bukhari in Uri: جموں و کشمیر کا آنے والا کل اپنی پارٹی کا ہوگا، الطاف بخاری - Altaf Bukhari in Uri Public Rally

جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری کا کہنا ہے کہ اپنی پارٹی جموں و کشمیر کو ترقی یافتہ اور خوشحال بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں آنے والا کل اپنی پارٹی کا ہوگا۔ Altaf Bukhari in Uri Public Rally

future-of-j-and-k-belongs-to-apni-party-says-altaf-bukhari
جموں و کشمیر کا آنے والا کل اپنی پارٹی کا ہوگا، الطاف بخاری
author img

By

Published : Jun 20, 2022, 9:22 PM IST

اوڑی: جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سب ڈویژن اوڑی میں اپنی پارٹی کی جانب سے ایک روزہ عوامی جلسہ کا انعقاد کیا گیا۔ جلسے میں اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری کے علاوہ پارٹی کے سینیئر لیڈران نے شرکت کی۔ جلسہ میں پارٹی کے کارکنان نے بری تعداد میں شرکت کی۔ Apni Party Public Rally in Uri

الطاف بخاری نے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سچ یہ ہے کہ دفعہ 370 اور 35 اے کو کوئی واپس نہیں لا سکتا ہے، سوائے سپرہم کورٹ کے، کیونکہ یہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیر التو ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی پارٹی دفعہ 370 اور 35 اے کو واپس لانے کے لیے وعدہ کرتی ہے تو وہ جھوٹ بول رہی ہے۔ اسی کے ساتھ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی پارٹی دفعہ 370 اور 35 اے کی واپسی کا روڈ میپ پیش کرتی ہے تو اپنی پارٹی ان کے ساتھ ہوں گی۔ altaf Bukhari on Article 370 Restoration

جموں و کشمیر کا آنے والا کل اپنی پارٹی کا ہوگا، الطاف بخاری

انہوں نے پی ڈی پی اور نیشنل کانفرنس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان پارٹیوں کا کام 35 اے اور 370 واپس لانا نہیں ہے بلکہ اپنا اقتدار کو واپس لانا اور اس کے لیے آج یہ سب ملے ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب جموں وکشمیر میں پہلی بار ڈی ڈی سی الیکشن ہوئے تو اس وقت یہ لوگ آپس میں مل گئے اور دفعہ 370 اور 35 اے کی بحالی کے لیے لوگوں سے ووٹ مانگے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں نے انہیں انتخابات میں کامیابی دی لیکن تب سے یہ پارٹیوں نے اس کی بحالی پر کوئی کام نہیں کیا۔

الطاف بخاری کا کہنا ہے کہ اپنی پارٹی جموں و کشمیر کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں آنے والا کل اپنی پارٹی کا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اپنی پارٹی جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی، خواہ وہ کس عقیدے، ذات پات اور سیاسی نظریات سے تعلق رکھتے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اپنی پارٹی اکثریتی برادری کے علاوہ اقلیتی برادی کے حقوق کے تحفظ کرنے میں پیش پیش رہے گی۔ Altaf Bukhari on jk Development

مزید پڑھیں:

الطاف بخاری نے مزید کہا کہ جموں کو کشمیر کے عوام کو مصیبت سے نکالنے کے لیے اپنی پارٹی جدوجہد کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے جلسہ میں لوگوں کو خوش دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ جموں و کشمیر کا آنے والا کل اپنی پارٹی کا ہوگا۔ تقیب میں پارٹی کے نائب صدر غلام حسن میر، ر پارلیمانی بورڈ کے چیئرمین دلاور میر، پارٹی کے ترجمان جاوید حسن بیگ، ریاستی سکریٹری منتظر محی الدین، سابق ایم ایل اے سنگرما شعیب نبی سمیت پارٹی کے دیگر رہنماوں بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.