بارہمولہ: شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں محکمہ امور صارفین کے دفتر پر داخل ہو کر مبینہ طور ’’شرپسند عناصر نے ملازمین پر حملہ کیا۔‘‘ ملازمین نے واقعے کے بعد احتجاج کرتے ہوئے ’’حملہ آوروں کے خلاف کارروائی‘‘ کا مطالبہ کیا۔ FSSAI Employees Protest near DC Office Baramulla
اطلاعات کے مطابق محکمہ فوڈ اینڈ سپلائیز کے دفتر میں اُس وقت افرا تفریح پھیل گئی جب کچھ شرپسند لوگوں نے دفتر میں داخل ہوکر ہنگامہ کیا اور مبینہ طور کے اے ایس آفیسر طارق احمد کے ساتھ بدسلوکی کی اور ان پر حملہ بھی کی۔ جس کے نتیجے میں ملازمین نے احتجاج کیا۔ محکمہ فوڈ کے ملازمین نے ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور شرپسند عناصر کے خلاف قانونی کاروائی کا بھی مطالبہ کیا۔ Baramulla FSSAI Employees Protest
اسسٹنٹ کمشنر ریونیو، بارہمولہ، ممتاز احمد نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوے کہا کہ ’’معاملہ کی نسبت تحقیقات کا حکم جاری کر دیا گیا ہے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔‘‘ اے سی آر نے ملازمین کو احتجاج ختم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے واپس ڈیوٹی جوائن کرنے کی اپیل کی۔
مزید پڑھیں: Jal Shakti Employees Protest: جل شکتی ملازمین کا ایگزیکٹیو انجینئر دفتر کے باہر احتجاج