سوپور: فروٹ گروورز اور ڈیلریس اسسوسی ایشن سوپور اور پونے کی ایک غیر سرکاری نتظیم کی مشترکہ پہل سے جون میں سرینگر میں پہلی بار ایپل کانفرنس (Apple Conference) کا انعقاد ہونے والا ہے۔ اس سلسلے میں فروٹ گروورز اسسوسی ایشن سوپور کے صدر فیاض احمد نے بتایا کہ اس ایپل کانفرنس کا مقصد ہے کہ کس طرح ہم اپنی فروٹ انڈسٹری کو بچائے کیونکہ گزشتہ سات سالوں سے فروٹ گروورز کو کافی نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایپل کانفرنس امسال جون کے پہلے ہفتے میں سرینگر میں ہونے منعقد ہونے والی ہے اور اس میں دیگر ممالک سے آئے ہوئے سیب کے ایکسپرٹ ہونگے اور وہ ہمارے فروٹ گروورز کے ساتھ ملاقات کریں گے اور ان کو تربیت دیں گے کہ نقصانات سے کیسے بچا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Iranian Apple a concern for Fruit Growers: ایرانی سیبوں سے کشمیری فروٹ گروورز پریشان
فیاض احمد نے بتایا کہ اگر ہم گزشتہ چند سالوں کی بات کریں تو ایک فروٹ گروور کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے اور مستقبل میں نقصان نہ ہو اس کے بارے میں اس کانفرنس میں گفتگو کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ان چیزوں پر بات چیت ہوگی جن چیزوں سے ہماری فورٹ انڈسٹری کو نقصان اٹھانا پڑتا ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ یہ ایپل کانفرنس ہمارے لے کافی مفید ہو گی۔' اس دوران پونے سے آئے ہوئے سرحد این جی او کے ایک منتظم نے کہا کہ 'ہم چاہتے ہے کہ کشمیر کی فروٹ انڈسٹری اور اس کے ساتھ وابستہ فروٹ گروورس کو کیسے نقصان سے بچایا جائے کیونکہ ہم کو پتا ہے کہ ان کو کافی دشواریوں کا سامنا ہے اور ہمارا مقصد ہے کہ ان کے مشکلات دور کیے جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس ایپل کانفرنس سے کافی حد تک فروٹ گروورس کے مسائل دور ہوں گے۔'