ایس ایس پی بارہمولہ عبدالقیوم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد بارہمولہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں نشیلی ادویات (کوکین) ضبط کر لیا ہے اور اس میں ملوث چار افراد کو گرفتار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایل اے سی پر کشیدگی: بھارتی فوج کی یونٹوں میں اضافہ
انہوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ چار افراد کو گرفتار کر لیا ہے، ان میں سے تین کا تعلق بارہمولہ قصبے سے ہے جبکہ ایک ضلع گاندربل کا رہنے والا ہے ۔ یہ ملزم کافی عرصے سے منشیات کا کاروبار کر رہے تھے۔ اس ضمن میں پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔