ETV Bharat / state

Baramulla Wine Shop Attack Case Cracked: بارہمولہ میں شراب کی دکان پر گرینیڈ حملہ، 5 گرفتار - گرینیڈ حملے میں چار افراد شدید طورپر زخمی ہوئے

آئی جی پی کشمیر کے مطابق "بارہمولہ پولیس نے وائن شاپ پر حالیہ عسکریت پسندوں کے حملے کے کیس کا سراغ لگایا۔ لشکر طیبہ کے 04 عسکریت پسند اور ایک ساتھی گرفتار کیا گیا۔' Baramulla wine shop attack

بارہمولہ میں شراب کی دکان پر گرینیڈ حملہ، 5 گرفتار

author img

By

Published : May 19, 2022, 10:40 AM IST

Updated : May 19, 2022, 2:32 PM IST

بارہمولہ: شمالی کشمیر ضلع بارہمولہ میں پولیس اور فوج کو بہت بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہیں۔ ایک روز قبل شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے دیوان باغ میں نامعلوم عسکریت پسندوں نے ایک شراب دکان پرگرینیڈ حملہ کیا تھا۔ گرینیڈ حملے میں چار افراد شدید طورپر زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر ضلع ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں پر ایک شخص رنجیت سنگھ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھا جبکہ دیگر تین افراد کا علاج جاری ہے۔Baramulla wine shop attack case cracked

بارہمولہ میں شراب کی دکان پر گرینیڈ حملہ، 5 گرفتار

اس سلسلے میں فورسز نے پورے علاقے کو محاصرہ میں لیا تھا اور اسی کے بیچ فورسز کو ایک بہت بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہیں۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر وجے کمار نے ایک ٹوئٹ کے زرعی جمعرات کو کہا کہ بارہمولہ وائن شاپ کیس کو فورسز نے حل کیا ہے اس میں لشکر طیبہ کے چار عسکریت پسندوں کے ساتھ ساتھ ان کے ایک معاون کو گرفتار کرکے ان سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا ہیں۔ Baramulla wine shop attack

آئی جی پی کشمیر کے مطابق "بارہمولہ پولیس نے وائن شاپ پر حالیہ عسکریت پسندوں کے حملے کے کیس کا سراغ لگایا۔ لشکر طیبہ کے 04 عسکریت پسند اور ایک ساتھی گرفتار کیا گیا ہے اور ان سے کافی مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا ہیں جن میں پانچ پستول، 23 دستی بم، دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ عسکریت پسند گروپ اس حملہ میں ملوث تھا اور کئی عسکری سرگرمیوں کے واقعات کی تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ عسکریت پسندوں نے 17 مئی کو بارہمولہ میں ایک نئی شراب کی دکان پر گرینیڈ حملہ کیا تھا۔شراب کی دکان میں رنجیت شراب خریدنے کے لیے پہنچا تھا، اسی دوران ایک مشتبہ شخص دکان میں داخل ہوا اور گرینیڈ پھینک کر فرار ہوگیا جس کے بعد گرینیڈ پھٹنے سے رنجیت کی موت ہوگئی جبکہ دیگر 3 افراد زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : Gunmen Attack Wine Shop In Baramulla: بارہمولہ میں شراب کی دکان پر گرینیڈ حملہ، ایک ہلاک تین دیگر زخمی

Last Updated : May 19, 2022, 2:32 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.