شمالی کشمیر North Kashmirکے ضلع بارہمولہ کے ڈاؤن ٹاؤن، سوپور میں منگل کو اُس وقت تشویش کی لہر دوڑ گئی جب ایک عمارت کی چھت سے اچانک آگ کے شعلے بلند ہونے لگے۔ Fire in Soporeعینی شاہدین کے مطابق آگ نے آنا فاناً عمارت کی چھت کو اپنے لپیٹ میں لے لیا۔ آتشزدگی کے سبب گرچہ کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے تاہم آگ کے سبب عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
ڈاؤن ٹاؤن، سوپور کے باشندوں نے بتایا کہ عمارت کی چھت سے آگ کے شعلے بلند ہونے کے فوراً بعد فائر اینڈ ایمرجنسی کے علاوہ پولیس کو بھی مطلع کیا گیا۔ Fire incident in North kashmir’s Soporeانہوں نے کہا کہ فائر اینڈ ایمرجنسی عملہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا۔ آتشزدگی میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے تاہم عمارت کی چھت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔