بارہمولہ: وادی کشمیر میں ہفتے کی صبح آگ کی دو الگ الگ وارداتوں میں ایک ہوٹل اور دو رہائشی مکان خاکستر ہوگئے۔ ذرائع نے بتایا کہ شمالی کشمیر کے اولڈ ٹاؤن بارہمولہ کے جلال صاحب علاقے میں ہفتے کی صبح ایک دو منزلہ رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی فائر ٹنڈرس آگ بھجانے کے لئے جائے واردات پر پہنچ گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ تاہم آگ کی اس واردات میں دو رہائشی مکانوں (ایک دو منزلہ اور ایک یک منزلہ) کو نقصان پہنچا۔ آگ لگنے کے وجوہات معلوم کئے جا رہے ہیں۔ residential houses gutted in Baramulla Fire
دریں اثنا وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے کولن علاقے میں ہفتے کی صبح آگ کی ایک واردات میں ایک ہوٹل کو نقصان پہنچا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ گاندربل کے کلن علاقے میں ہفتے کی صبح ہمالین ریزورٹ ہوٹل میں آگ نمودار ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ پیش آتے ہی فائر ٹنڈرس جائے واردات پر پہنچے اور آگ کو کنٹرول میں کر دیا تاہم ہوٹل کو جزوی نقصان پہنچنے سے نہ بچا سکے۔ پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے کارروائیاں شروع کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Fire Incident in Kulgam کولگام اسٹرکچر ہاؤسنگ تحصیل دفتر میں آتشزدگی