ETV Bharat / state

بارہمولہ تصادم: ٹاپ کمانڈر ہلاک

author img

By

Published : Dec 24, 2020, 8:23 AM IST

Updated : Dec 24, 2020, 7:40 PM IST

شمالی کشمیر کے کریری بارہمولہ میں ہونے والے تصادم میں لشکر طیبہ کے ٹاپ کمانڈر کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔

بارہمولہ: کریری میں انکاؤنٹر جاری
بارہمولہ: کریری میں انکاؤنٹر جاری

ذرائع نے بتایا کہ عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع موصول ہونے پر فوج، سی آر پی ایف اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے جمعرات کی علی الصبح ضلع بارہمولہ کے وانی گام پائین کو محاصرے میں لے کر گھر گھر تلاشی آپریشن شروع کیا۔

بارہمولہ: کریری میں انکاؤنٹر جاری

انہوں نے بتایا کہ جوں ہی تلاشی آپریشن کرنے والی ٹیم نے مشتبہ مقام کو گھیرے میں لیا تو وہاں پناہ لینے والے عسکریت پسندوں نے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔ تصادم میں لشکر طیبہ کا ٹاپ کمانڈر ہلاک ہو گیا ہے۔ ہلاک شدہ عسکریت پسند کی شناخت پاکستانی شہری ابرار احمد کے بطور ہوئی ہے۔

قبل ازیں کشمیر زون پولیس نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ٹویٹ میں کہا: ’بارہمولہ کے وانی گام پائین کریری میں تصادم شروع ہوا ہے۔ پولیس اور سیکورٹی فورسز کاروائیوں میں مصروف ہیں‘۔

ٹویٹ
ٹویٹ

واضح رہے جموں و کشمیر میں 22 دسمبر کو ڈی ڈی سی انتخابات کے نتائج کے اعلان کے بعد یہ پہلا مسلح تصادم ہے۔

Last Updated : Dec 24, 2020, 7:40 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.