بارہمولہ: سرحدی قصبہ اوڑی کے زبور، پٹن علاقے میں ستر سالہ معمر شہری ریچھ کے حملے میں زخمی ہوگیا۔ ای ٹی وی بھارت کو ملی اطلاع کے مطابق معمر شہری، جس کی شنخات قلندر شاہ کے طور پر ہوئی ہے، جنگل میں تعمیر کیے گئے عارضی مکان، بیک، میں تھا کہ اچانک ریچھ نمودار ہوا اور قلندر شاہ پر حملہ کرکے اسے شدید زخمی کر دیا۔Bear Attack in Baramulla زخمی ہوئے شخص کو ڈسٹرکٹ ہسپتال بارہمولہ منتقل کیا گیا جہاں معالجین نے اس کی حالت مستحکم بتائی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ سرحدی قصبہ اوڑی میں آدم خور تیندوے نے تین کمسن بچوں پر حملہ کرکے انہیں ہلاک کر دیا تھا۔ محکمہ وائلڈ لائف کی جانب سے کئی دنوں تک کوششیں جاری رکھنے کے بعد بالآخر انہوں نے آدم خور تیندوے کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا۔ Human Wildlife Conflict in Kashmir
ادھر، چند ہفتہ قبل شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں ریچھ کے حملہ میں 60سالہ معمر شخص کی موت واقع ہو گئی۔ قبل ازیں جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں ریچھ نے ٹہاب اور اس کے ملحقہ دیہات میں قریب چھ افراد پر حملہ کرکے انہیں شدید زخمی کر دیا تھا، وائلڈ لائف کی جانب سے پنجرے نصب کیے جانے کے باوجود ریچھ کو ابھی تک پکڑنے میں کامیابی حاصل نہ ہو سکی۔