بارہمولہ:جموں کشمیر میں منشیات زہر کی طرح پھیل رہا ہے وہی پولیس بھی منشیات مخالف کارروائیاں چلا رہی ہے۔شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے بونيار علاقے میں پولیس نے ایک منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے اور ان سے منشیات برآمد کی ہے۔ ای ٹی وی بھارت کو ملی اطلاعات کے مطابق جموں و کشمیر پولیس نے بونہار علاقہ میں ایک ناکہ قائم کیا۔اس دوران پولیس نے ایک شخص کو روکنے کا اشارہ دیا تاہم مذکورہ شخص نے بھاگنے کی کوشش کی۔
پولیس کی ٹیم نے مذکوہ شخص کو پکڑ لیا اور جب اس کی تلاشی لی گئی تو اس سے قبضے سے 90 گرام چرس 800 گرام سوکھے ہوئے باندھ کے پتے اور 41 ہزار 355 نقد رقم بھی برآمد کی۔ پولیس نے موقع پر ہی مذکوہ شخس کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے گرفتار شخص کی شناخت محمد امین شیخ ولد غلام محمد شیخ ساکن بونيار کے طور پر بتائی ہے۔ پولیس نے اسی سلسلے پولیس اسٹیشن بونيار میں کیس درج کر کے آگے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔
مزید پڑھیں: Drug Smuggling in Baramulla بارہمولہ میں دو منشیات فروش گرفتار
مقامی باشندوں نے منشیات کے خلاف پولیس کی کارروائیوں کی ستائش کی ہے وہیں پولیس نے بھی معاشرے سے منشیات کا پوری طرح قلع قمع کرنے میں عوام سے تعاون کی اپیل کی ہے۔ واضح رہے کہ دو روز قبل اوڑی کے ہی بونيار، بونیر علاقے میں چار منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا تھا جبکہ اس سے قبل منشیات فروشوں کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت جیل بھیج دیا گیا۔ ادھر، گزشتہ روز آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنز کی ایک تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جموں و کشمیر میں دس لاکھ سے بھی زائد افراد منشیات کے عادی ہو چکے ہیں جن میں زیادہ تر نوجوان شامل ہیں۔