ETV Bharat / state

بارہمولہ میں منشیات فروش ممنوعہ اشیاء کے ساتھ گرفتار - منشیات کے خلاف جنگ

Drug Peddler Arrested بارہمولہ پولیس نے ایک ناکہ چکینگ کے دوران ایک منشیات فروش کو 115 گرام چرس جیسا مادہ سمیت گرفتار کیا ہے۔ منشیات فروش کی شناخت شوکت احمد ڈار ولد محمد عبداللہ ڈار ساکن گنیوانی کنزر کے بطور ہوئی ہے۔

drug-peddler-arrested-in-baramulla
بارہمولہ میں منشیات فروش ممنوعہ اشیاء کے ساتھ گرفتار
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 25, 2023, 7:30 PM IST

بارہمولہ: سماج سے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے، پولیس نے بارہمولہ میں ایک منشیات فروش کو پیر کے روز گرفتار کیا ہے۔ گرفتار شدگان کے قبضے سے ممنوعہ اشیاء برآمد کی گئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ کنزر کی ایک پولیس پارٹی نے ایس ایچ او کنزر کی سربراہی میں گنیوانی کنزر میں قائم چوکی پر ایک شخص کو روکا۔اس دروان پولیس نے مذکوہ شخص کی تلاشی لی ۔ تلاشی کے دوران مذکوہ شخص کے قبضے سے 115 گرام چرس جیسا ممنوعہ مادہ برآمد کیا گیا ہے۔

گرفتار شخص کی شناخت شوکت احمد ڈار ولد محمد عبداللہ ڈار ساکنہ گنیوانی کنزر کے بطور ہوئی ہے۔ گرفتار شخص کو پی ایس کنزر منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں وہ زیر حراست ہے۔پولیس نے مذکوہ شخص کے خلاف پولیس سٹیشن کنزر میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کی ہے۔

مزید پڑھیں:

بتادیں کہ معاشرے سے منشیات کی بدعت کی بیخ کنی کو یقینی بنانے کے لئے جموں وکشمیر پولیس نے وسیع پیمانے پر مہم جاری رکھی ہے جس کے تحت آئے روز منشیات فروشوں کی گرفتاری اور نشہ آور مواد کی ضبطی عمل میں لائی جاتی ہے۔پولیس نے جموں و کشمیر خاص کر وادی میں رواں برس سینکڑوں منشیات فروشوں کو حراست میں لیکر کروڑوں روپے مالیت کی منشیات کو ضبط کر لیا ہے۔ علاوہ ازیں درجنوں منشیات فروشوں پر پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) عائد کرکے انہیں جیل بھی بھیج دیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.