ETV Bharat / state

Distributes Certificates Among Drivers بارہمولہ میں روڈ سیفٹی ویک کے تحت ڈرائیوروں میں اسناد تقسیم

author img

By

Published : Jan 17, 2023, 11:29 AM IST

بارہمولہ میں روڈ سیفٹی ویک کے سلسلے میں ساؤتھ ایشیا سینٹر فار پیس اینڈ پیپلس ایمپاورمنٹ (SACPPE) نے اے آر ٹی او بارہمولہ کے تعاون سے سری نگر بارہمولہ قومی شاہراہ پر ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنے پر درجنوں ڈرائیوروں کو مبارکباد دی اور ڈرائیوروں کو اسناد سے نوازا گیا۔ Drivers Complying Road Safety Rules

بارہمولہ میں روڈ سیفٹی ویک کے تحت ڈرائیووں میں اسناد تقسیم

بارہمولہ: وادیٔ کشمیر کے ہر ضلع میں روڈ سیفٹی ایکٹ منایا جارہا ہے۔ وہی شمالی کشمیر ضلع بارہمولہ کے مختلف تحصیل اور بلاکوں میں زور و شور سے اس روڈ سیفٹی ایکٹ کو منایا جارہا ہے اور محکمہ ٹرانسپورٹ کے اعلیٰ افسران کی جانب سے لوگوں کو ٹریفک قوانین سے متعلق بیدار کیا گیا۔ بارہمولہ میں روڈ سیفٹی ویک کے سلسلے میں ساؤتھ ایشیا سینٹر فار پیس اینڈ پیپلس ایمپاورمنٹ (SACPPE) نے اے آر ٹی او بارہمولہ کے تعاون سے سری نگر بارہمولہ قومی شاہراہ پر ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنے پر درجنوں ڈرائیوروں کو مبارکباد دی گئی اور ڈرائیوروں کو اسناد سے نوازا گیا۔ قانون کی پاسداری کرنے والے ڈرائیوروں کو ماجد احمد شاہ، موٹر وہیکل انسپکٹر (MVI)، سہیل زمزم قادری MVI ہیڈ کوارٹر اور عمر بھٹ، نائب صدر SACPPE نے تعریفی اسناد دیے۔

اس موقع پر عمر بھٹ نے کہا کہ اس طرح کی تقریبات کے انعقاد کا مقصد سڑک کی حفاظت کے اقدامات کو بہتر بنانے کے لیے عام لوگوں اور ٹرانسپورٹرز میں بیداری پیدا کرنا اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو معاشرے میں اس ٹرافک کے اصولوں پر عمل کرنے کی ترجیح دینا ہے۔ روڈ سیفٹی ویک کا مشاہدہ تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول انتظامیہ، ٹرانسپورٹرز، مسافروں، پیدل چلنے والوں اور عام طور پر عوام کو یہ موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ قیمتی انسانی جانوں کو بچانے کے لیے ٹریفک حفاظتی اقدامات پر عمل کرتے ہوئے حادثات کو کم کرنے اہم کردار ادا کریں۔ اس دوران انہوں نے تمام ڈرائیوروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اپنی گاڑیوں کو پورے ہوش میں چلائے اور ٹرافک قوانین پر عمل کریں ہے، تاکہ حادثوں میں کمی لائی جاسکے۔

مزید پڑھیں:Road Safety Week اننت ناگ میں روڈ سیفٹی ویک کا آغاز

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.