بارہمولہ: شمالی کشمیر میں ضلع بارہمولہ کے سرحدی علاقے اوڑی، سلام آباد میں محکمہ یوتھ سروس اینڈ اسپورٹس کی جانب سے اورینٹیشن کیمپس کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں درجنوں ٹریکرز نے شرکت کی۔ اس موقع پر ٹریکنگ کے ساتھ ساتھ شمولیت اختیار کرنے والے افراد کو یوگا، مارشل آرٹس کی جانکاری بھی دی گئی۔ Dozens of Trekkers Attended Orientation Camp in Uri
پروگرام میں ایس ڈی پی او اوڑی، زیڈ پی ای او ڈنگی وچھا مہمان خصوصی کے طور پر موجود رہے جبکہ ان کے ساتھ ساتھ محکمہ یوتھ سروسز کے دیگر افسران بھی اس پروگرام میں موجود رہے۔ شرکاء نے حکام کی ستائش کرتے ہوئے اس طرح کے کیمپس مستقبل میں بھی مستقل بنیادوں پر منعقد کرنے کی سفارش کی۔
- مزید پڑھیں: لڑکیوں کے لیے ٹریکنگ پروگرام اختتام