ETV Bharat / state

Special Lok Adalats organizes in Baramulla: بارہمولہ میں خصوصی لوک عدالتوں کا اہتمام - لوک عدالت میں درجنوں کیس حل

ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی بارہمولہ نے تحصیل لیگل سروس کمیٹیوں کے اشتراک سے آج ضلع بھر میں خصوصی لوک عدالتوں Special Lok Adalats organizes in Baramulla کا انعقاد کیا۔ یہ عدالتیں پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بارہمولہ محمد یوسف وانی کی صدارت میں منعقد ہوئیں۔

dlsa-baramulla-organizes-special-lok-adalats-across-the-district
بارہمولہ میں خصوصی لوک عدالتوں کا اہتمام
author img

By

Published : Dec 11, 2021, 10:50 PM IST

ڈسٹرکٹ کورٹ بارہمولہ میں لوک عدالت کا افتتاح پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کیا جس میں مقدمات کی سماعت کے لیے 06 بنچ تشکیل دی گئی۔ ان بنچوں کی صدارت بالترتیب ڈی ایل ایس اے کے چیئرمین محمد یوسف وانی، پہلے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج محمد اشرف خان، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج او پی بگھت، سب جج منصور احمد لون، اسپیشل موبائل مجسٹریٹ سجاد الرحمان، سیکرٹری ڈی ایل ایس اے بارہمولہ میر صائم قیوم نے کی۔

ویڈیو
واضح رہے کہ اس موقع پر ضلع بھر میں کل 14 بنچوں پر مشتمل لوک عدالت Special Lok Adalats organizes in Baramulla کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں 2026 مختلف کیسز/معاملات کی سماعت کی گئی جن میں سے 1420 کیسز کو موقع پر ہی خوش اسلوبی سے حل کیا گیا۔ تصفیہ کی رقم کے طور پر 2.46 کروڑ روپے کی رقم بھی وصول کی گئی۔ کمپوزیشن، مینٹی نینس چارجز اور دیوانی مقدمات کی مد میں بھی رقم وصول کی گئی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ڈی ایل ایس اے بارہمولہ نے کہاکہ اس طرح کی لوک عدالتوں کے انعقاد کا بنیادی مقصد بالخصوص معاشرے کے غریب اور کمزور طبقات کے لوگوں کی مدد کرنا ہے'۔

مزید یہ کہ سکریٹری ڈی ایل ایس اے بارہمولہ میر صائم قیوم نے کہاکہ اس طرح کی لوک عدالتوں کے انعقاد کا مقصد آئین کے مینڈیٹ کے مطابق ’انصاف سب کے لیے‘ کی دستیابی کو حقیقت بنانا ہے۔'

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.