جموں و کشمیر کے بانڈی پورہ علاقے کے گریز میں سرکاری دفاتر سے ملازمین کی غیر حاضری کا سلسلہ لگاتار جاری ہے۔ حالیہ دنوں میں درجنوں اساتزہ سمیت دیگر ملازمین کو ڈیوٹی سے غیر حاضر پائے گئے۔
وہیں 25 غیر حاضر ملازمین اور افسران کی ایک نئی فہرست بھی آج سامنے آگئی۔
اس فہرست میں اسپشل سب ڈویژن گریز کے ایکزیکیٹیو انجینیر، دیگر 13 ملازمین، محکمہ سوشل ویلفیئر کی سی ڈی پی او اور تین ملازمین کے علاوہ محکمہ جنگلات کے رینج افسر سمیت سات ملازمین شامل ہیں۔
دوسری جانب ضلع انتظامیہ بانڈی پورہ نے ایک حکم نامے کے تحت ان ملازمین اور افسران کی تنخواہ بند کرنے کے علاوہ انھیں وجہ بتاو نوٹس بھی جاری کیا۔