ETV Bharat / state

CRPF Medical Camp: سوپور میں سی آر پی ایف کی جانب سے طبی کیمپ

سی آر پی ایف نے شمالی کشمیر کے سوپور علاقے میں منعقدہ طبی کیمپ کے دوران ادویات بھی مفت تقسیم کیں۔ Sopore Medical Camp CRPF

a
a
author img

By

Published : Jun 5, 2023, 3:58 PM IST

سی آر پی ایف نے کیا طبی کیمپ کا انعقاد

بارہمولہ (جموں و کشمیر): شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کی فروٹ منڈی، سوپور، میں سی آر پی ایف 179 BN کی جانب سے ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف علاقہ جات سے آئے لوگوں، جن میں خواتیں کی خاصی تعداد بھی شامل ہے، نے شمولیت کی۔ طبی کیمپ میں آئے لوگوں کا سی آر پی ایف کی جانب سے مدعو کی گئے معالجین نے طبی معائنہ کیا جب کہ اس موقعے پر سی آر پی ایف کی جانب سے ادویات بھی مفت تقسیم کی گئیں۔

مقامی باشندوں نے علاقے میں سی آر پی ایف کی جانب سے منعقد کیے گئے میڈیکل کیمپ کے انعقاد اور ادویات کی مفت تقسیم پر سی آر پی ایف انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مستقبل میں اس طرح کے مزید کیمپس کے انعقاد کی خواہش ظاہر کی۔ لوگوں نے دعویٰ کیا کہ سی آر پی ایف نے ماہر ڈاکٹروں کو کیمپ میں مدعو کیا تھا جس سے عوام کو کافی فائدہ پہنچا۔

میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے سی آر پی ایف کے ایک افسر نے بتایا کہ ’’عوامی اصرار کے بعد یہاں اس علاقے میں ایک میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا اور اس میں نوجوانوں، بچوں، بزرگوں اور خواتین کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔‘‘ انہوں نے کہا کہ سی آر پی ایف عوام کی حفاظت کے ساتھ ساتھ سویک ایکشن پروگرام کے تحت اس طرح کے کیمپس کا انعقاد کرتی ہے۔ سی آر پی ایف آفیسر نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ سال کئی بچوں کو بھارت درشن ٹور کے لئے شمالی ہند کے کئی علاقوں کا دورہ کرایا گیا جبکہ روزگار بخش کورسز بھی سویک ایکشن پروگرام کا ایک اہم جز ہے، اور سلائی کورسز کے ساتھ ساتھ سلائی مشینیں بھی تقسیم کی جاتی ہیں۔

مزید پڑھیں: CRPF Medical Camp سویک ایکشن پروگرام کے تحت مفت میڈیکل کیمپ منعقد

ادھر، ایک مقامی کانگریس لیڈر، الطاف ملک، نے بھی سی آر پی ایف کی کوششوں کی سراہنا کرتے ہوئے مستقبل میں بھی اس طرح کے مزید پروگرامز کا انعقاد کرنے کی درخواست کی۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے کیمپ سے نہ صرف غریب عوام کو صحت کی خدمات فراہم ہوتی ہے بلکہ ان کا وقت بھی ضائع ہونے سے بچ جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.