شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور میں کوآرڈینیشن کمیٹی کی جانب سے ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا۔ جس میں سوپور کی مختلف تجارتی تنظیموں نے شرکت کی Coordination Committee Sopore Baramulla۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ کے ساتھ بات کرتے ہوئے سوپور کے مشہور و معروف ٹریڈر حاجی عنایت اللہ نے بتایا کہ اس میٹنگ کا مقصد یہ تھا کہ سوپور کی مختلف تجارتی تنظیموں ایک ہی بینر تلے سوپور کی بہبودی کے لئے کام کرے۔
مزید پڑھیں:
انہوں نے بنایا کہ سوپور ایک تاریخی شہر ہے اور یہاں لوگوں کے کافی مسائل ہے، ہماری کوشش رہے گی کہ ہم سوپور کے مسائل ارباب اقتدار تک پونچائے گے تاکہ سوپور کے مسائل حل ہو۔