ETV Bharat / state

ایس او پیز پر عمل آوری: بارہمولہ -سرینگر شاہراہ پر چیکنگ

author img

By

Published : Jul 14, 2020, 6:00 PM IST

چیکنگ کے دوران انتظامیہ نے مسافروں اور ڈرائیورں میں مفت ماسکس بھی تقسیم کیے۔

CHECKING AT BARAMULLA - SRINAGAR HIGHWAY TO CHECK SOP USE AMONG TRAVELERS
ایس او پیز پر عمل آوری: بارہمولہ - سرینگر شاہراہ پر چکنگ

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر جی این ایتو کی ہدایت پر اے سی آر بارہمولہ، اے آر ٹی او اور ٹریفک پولیس نے احتیاطی تدابیر کی عمل آوری کے لئے بارہمولہ ۔سری نگر شاہراہ پر چیکنگ کی۔

انتظامیہ کی طرف سے عائد پابندیوں کی خلاف ورزی پر 65 کے قریب ڈرائیورں کے خلاف کاروائی کی گئی جبکہ چار گاڑیوں کو ضبط کیا گیا۔

مسافروں کو سفر کے دوران ماسک اور ضروری ذاتی حفاظتی سامان کے استعمال کے بارے میں بھی حساس بنایا گیا۔ جبکہ انتظامیہ نے مسافروں اور ڈرائیورں میں مفت ماسکس بھی تقسیم کیے۔

اطلاعات کے مطابق سفر کرنے والوں میں کوئی سماجی دوری کا خیال نہیں رکھا جا رہا ہے جس کی وجہ سے ڈپٹی کمشنر بارہمولہ نے یہ کاروائی انجام دی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.