جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں پولیس نے عام شہری کی کو ہلاکت میں مبینہ طور پر ملوث تین افرد کے خلاف چارج شیٹ داخل کر دیا ہے۔
پولیس کے مطابق ان تین افراد میں سے حزب المجاہدین سے وابستہ ایک عسکریت پسند بھی شامل ہے۔
پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کہ بارہمولہ پولیس نے اولڈ ٹاؤن بارہمولہ کے عام شہری کی ہلاکت میں مبینہ طور ملوث تین افراد کے خلاف چارج شیٹ داخل کر دی ہے۔ ان میں ایک حزب المجاہدین سے وابستہ عسکریت پسند بھی شامل ہے۔
پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ برس 30 جون کو عسکریت پسندوں نے سمیر یوسف عام شہری کو نشانہ بنا کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئے تھے، انہیں زخمی حالت میں سرینگر کے اسکمز منتقل کیا گیا جہاں انہوں نے زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڈ دیا۔ پولیس نے اس معاملے پر مقدمہ درج کرکے تحقیات شروع کر دی تھی۔
تحقیقات کے دوران پولیس نے ملزم کی شناخت عاقب شالہ اور عاقب حجام اور ایک اور شخص کے طور پر کی ہے جو ایک سرگرم عسکریت پسند ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملزم کو بعد میں گرفتار کرکے ان کی تحویل سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا تھا۔
تحقیقات کے دوران جمع کیے گئے شواہد کی بنیاد پر معلوم ہوا کہ یہ حملہ اس گروپ نے کیا تھا جس میں ایک سرگرم عسکریت پسند بھی شامل تھا جو حزب المجاہدین سے وابستہ ہے۔
پولیس نے آج تین ملزمان کے خلاف عدالت میں چارج شیٹ پیش کی۔ پولیس کے ترجمان نے ایک بیان میں بتایا کہ دونوں ملزمان کو جوڈیشل حراست میں بھیج دیا گیا ہے جبکہ تیسرے کی تلاش جاری ہے۔