ETV Bharat / state

بارہمولہ: فوج کی جانب سے کیریئر کم کونسلنگ پروگرام

علاقہ رفیع آباد کے نوجوانوں نے پروگرام میں شرکت کی اور 32 آر آر فوج کا شکریہ ادا کیا۔

camp for Youth
کیریئر کم کونسلنگ
author img

By

Published : May 30, 2021, 4:40 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے تحصیل رفیع آباد کے ڈونی وارہ علاقہ میں فوج نے ایک کیریئر کم کونسلنگ پروگرام کا اہتمام کیا۔ اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو تعلیم، آگاہی اور کیریئر کے تعلق سے گائیڈ کرنا تھا۔

کیریئر کم کونسلنگ

اس موقع پر نوجوانوں سے مخاطب ہو کر ایک افسر نے بتایا کہ اپنے اندر حوصلہ بلند رکھنا چاہیے۔ یہاں نوجوانوں کو ہندوستانی مسلح افواج میں داخلے کی مختلف اسکیموں سے متعلق مکمل معلومات فراہم کی گئیں۔ آس پاس کے علاقوں سے آئے ہوئے کئی نوجوانوں نے کیمپ میں شرکت کی اور انہیں فوج کے وسیع میدان میں وافر اور وسائل کے مواقع کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

لیکچر کے بعد فوج کی طرف سے کلیئرنس اور بات چیت سیشن ہوا جس میں فوج کے ذریعہ مختلف سوالوں کے جوابات دیے گئے۔ پروگرام کے اختتام پر علاقہ کے نوجوانوں نے اس کاوش پر 32 آر آر فوج کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آئندہ بھی اس طرح کے پروگرام ہونے چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.