شمالی کشمیر کے بارہمولہ میں آج بھارتیا جنتا پارٹی کے دفتر میں ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی اس میٹنگ کی صدرات پارٹی کے ترجمان شمالی کشمیر غلام محمد میر کر رہے تھے، میٹنگ میں ورکرس کے علاوہ پارٹی کے رہنما اور کارکنان موجود رہے۔ میٹنگ کا مقصد تھا کہ آنے والے ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسلوں کے لیے ہونے والے انتخابات میں پارٹی کو مستحکم کرنا۔
پارٹی ترجمان غلام محمد میر نے نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج اس میٹنگ کا مقصد تھا کہ آنے والے انتخابات کو لیکر تیاریاں کرناہے۔
انکا مزید کہنا ہے کہ بی جے پی پارٹی آنے والے انتخابات میں پوری طرح سے کامیابی حاصل کریں گی۔ انہوں مزید کیا کہ اج تک جموں و کشمیر کی عوام کو یہاں کی سیاسی جماعتوں نے صرف استحصال ہی کیا ہے ہماری پارٹی وادی میں تعمیر و ترقی کے لیے کام کر رہی ہے اور آگے بھی یہ کام جاری رہے گا۔
نئے زمینی قوانین کے خلاف احتجاج، پی ڈی پی دفتر سربمہر، متعدد رہنما حراست میں
واضح رہے کہ رواں ماہ جموں و کشمیر انتظامیہ نے پنچایتی راج ایکٹ 1989 میں ترمیم کرتے ہوئے ضلع ترقیاتی کونسل کا قیام عمل میں لایا۔ ان ترامیم کے مطابق خطے میں موجود ہر ضلع کو 14 علاقائی انتخابی حلقوں میں تقسیم کیا گیا۔
چبند روز قبل الیکشن اتھارٹی نے ضلعی ترقیاتی کونسلوں کی حدبندی مکمل کرتے ہوئے یونین ٹریٹری کو 280 علاقائی حلقوں میں تقسیم کر دیا ہے۔ ان علاقائی حلقوں کا براہ راست انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔ضلع ترقیاتی کونسل میں ضلع کے علاقائی حلقوں سے براہ راست منتخب ممبران، قانون ساز اسمبلی کے ممبران اور ضلع کی تمام بلاک ڈیولپمنٹ کونسلز کے چیئرپرسن شامل ہونگے۔