انہیں چند روز قبل بھارتیاجنتا پارٹی کی طرف سے ضلع صدر منتخب کیا گیا تھا۔اس موقع پر پارٹی کے کئی سینئر لیڈروں کے علاوہ پارٹی کارکنان بھی موجود تھے ۔
پارٹی رہنماؤں اور کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے میر نے انہیں پارٹی کا ضلع صدر مقرر کرنے کے لیے پارٹی ہی کمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی کی طرف سے انہیں دیے گئے منسب پر کھرا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے ۔
انہوں نے حاضرین پر ظور دیا کہ وہ پارٹی کو بنیادی سطح پر مضبوط کرنے کے لیے کام کریں۔
اس موقع پر انہوں نے پارٹی کی ضلع باڈی کو تحلیل کیا اور اس بات کا اشارہ دیا کہ آنے والے دنوں میں سینئر لیڈران کی موجودگی میں بہت جلد نئی باڈی کو تشکیل دیا جائے گا-