ETV Bharat / state

سوپور: سڑک حادثے میں دو افراد ہلاک - موٹرسائیکل اور ٹپر کے مابین ٹکر

ضلع بارہمولہ کے سوپور، رفیع آباد علاقے میں جمعرات کی صبح ایک دل خراش سڑک حادثے میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔

سوپور: دلدوز سڑک حادثے میں دو افراد ہلاک

author img

By

Published : Jun 17, 2021, 10:47 AM IST

ضلع بارہمولہ کے رفیع آباد، سوپور میں موٹر سائیکل پر سوار دو نوجوانوں کی سڑک حاثے میں موت واقع ہوگئی۔

اطلاعات کے مطابق رفیع آباد- ترگ پورہ کراسنگ کے نزدیک موٹر سائیکل اور ٹپر کے مابین ٹکر کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار دونوں افراد کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔

حادثے کی خبر موصول ہوتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور فوت ہوئے دونوں نوجوانوں کے جسد خاکی کو قانونی و طبی رسم اداد کرنے کے لیے اپنی تحویل میں لے لیا۔ بتایا جارہا ہے کہ ٹپر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ہے جب کہ پولیس نے اس کی تلاش شروع کردی ہے۔

پولیس نے فوت ہوئے دونوں نوجوانوں کی شناخت رِبن، رفیع آباد کے رہنے والے محمد یوسف ڈار اور عادل حسین کے طور پر کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.