تفصیلات کے مطابق بارہمولہ ضلع میں کل سے مکمل لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے گا۔ ضلع مجسٹریٹ بارہمولہ جی این یتو نے آج ایک حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں انہوں ضلع بارہمولہ میں 25 آگست سے 29 آگست تک مکمل لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ضلع میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافے کے پیش نظریہ فیصلہ لیا گیا ہے۔
حکمانے کے مطابق ضلع بارہمولہ کے مین ٹان، سوپور، کریری، پٹن، وتر گام، ٹنگمرگ، روہمہ، ڈنگی وچی میں آئندہ کل سے تمام تر کاروباری ادارے بند رہیں گے اور سڑکوں پر کسی بھی طرح کے نجی ٹرانسپورٹ کو چلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: جموں و کشمیر میں کورونا کیسز کی تعداد 33 ہزار سے تجاوز
حکمناے کے مطابق صرف ایمرجنسی گاڑیوں کو آنے جانے کی اجازت دی جائے گی اور اے آر ٹی او سے کہا گیا ہے کہ وہ کسی طرح کے خلاف ورزی نہ ہونے کی یقین دہانی کرائے۔
اس کے علاوہ ایس ایس پی بارہمولہ اور سوپور، متعلقہ ایس ڈی ایسمز، تحصیل داروں سے کہا گیا کہ وہ لاک ڈاؤن کو سختی سے عمل میں لانے کی یقین دہانی کرائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائے۔
حکمناے میں کہا گیا ہے کہ 29 اگست کے شام 7 بجے تک لاک ڈاؤن نافذ رہے گا۔
بتا دیں کہ ضلع میں اب تک 2649 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اس کے علاوہ 98 افراد کی کورونا وائرس کی وجہ سے موت ہوئی ہے۔