ETV Bharat / state

بارہمولہ: اوڑی میں سخت لاک ڈاؤن نافذ

author img

By

Published : May 12, 2021, 4:38 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے اوڑی میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے ساتھ ساتھ اموات کی شرح میں بھی اضافہ ہونے کی وجہ سے انتظامیہ نے سب ڈویژن اوڑی کے علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ کر دیا ہے۔

بارہمولہ: اوڑی میں سخت لاک ڈاؤن نافذ

ضلع بارہمولہ میں عید کو مد نظر رکھتے ہوئے لاک ڈاؤن میں نرمی دی گئی تھی۔ بینکوں اور اے ٹی ایم پر نہ ہی سماجی دوری تھی اور نہ ہی لوگ ماسک پہنے ہوئے تھے۔ اس کو نظر میں رکھتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن بارہمولہ نے آج سے سخت لاک ڈاؤن لگا دیا ہے اور عید الفطر کی خریداری کے لیے شام کے چار بجے سے سات بجے تک کی نرمی دی جائے گی۔

اوڑی کے بونيار، بجامہ، چندن واڑی، داورن، گنگل، لگما، بانڈے علاقے میں مکمل لاک ڈاؤن شروع ہو گیا ہے۔ ان علاقوں میں سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ دیکھنے کو نہیں ملا اور دکانیں بھی بند رہیں۔

بارہمولہ: اوڑی میں سخت لاک ڈاؤن نافذ

ڈپٹی مجسٹریٹ سید منیر حسین نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن کا عمل جاری ہے۔ آج صبح ہمیں یہ ہدایت ملی تھی کہ لاک ڈاؤن میں کوئی بھی چھوٹ نہیں دی جائے گی۔

آج ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی اطلاع موصول ہوئی اور ہدایت ملی کہ مکمل لاک ڈاؤن رہے گا اور اگر کوئی ایسی صورتحال ہوتی ہے تو کرفیو پاس دیکھ کر اجازت دی جائے گی۔

ضروری اشیا کے لیے شام کے چار بجے سے لے کر سات بجے تک اجازت رہے گی۔ انہوں نے عوام سے یہ گزارش کی ہے کہ عیدالفطر کا موقع ہے۔ آپ ایڈمنسٹریشن کا ساتھ دیں اور اس بیماری کو روکنے میں مدد کریں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 'جو لوگ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کریں گے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.