تفصیلات کے مطابق عسکریت پسندوں کی موجودگی کے حوالے سے خفیہ اطلاعات کے بعد ایس او جی سوپور، سی آر پی ایف اور فوج کی 22 آر آر نے مشترکہ طور پر علاقے کا محاصرہ کیا اور تلاشی کارروائی کے ساتھ ہی تصادم شروع ہوگیا۔
بتایا جا رہا ہے کہ دو یا تین عسکریت پسند علاقے میں موجود ہیں۔
ذرائع کے مطابق علاقے کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر سکیورٹی اہلکار تعینات کردیئے گئے ہیں اور گھر گھر تلاشی کارروائی کا سلسلہ بھی جاری ہے جب کہ کسی بھی فرد کو گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی ہے۔