ETV Bharat / state

اوڑی: ہیلتھ سینٹر میں بنیادی سہولیات کا فقدان - ضلع انتظامیہ

ضلع بارمولہ کے نورکھا، بونيار علاقے میں قائم طبی مرکز میں بنیادی سہولیات کے فقدان کے سبب مقامی باشندوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اوڑی: ہیلتھ سینٹر میں بنیادی سہولیات کا فقدان

author img

By

Published : Sep 2, 2021, 1:17 PM IST

سرحدی قصبہ اوڑی کے نورکھا، بونیار علاقے میں قائم طبی مرکز میں بنیادی سہولیات کے فقدان پر لوگوں نے محکمہ صحت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

اوڑی: ہیلتھ سینٹر میں بنیادی سہولیات کا فقدان

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے بتایا کہ طبی مرکز میں معالجین کی کمی کے سبب طبی مرکز قائم کرنے کا مقصد ہی فوت ہو چکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ طبی مرکز میں ایکس رے اور دیگر ضروری طبی جانچ کے لیے قائم لیبارٹی میں مشینوں کی کمی کے باعث معمولی معائنے کے لیے لوگوں کو بونیار یا ضلع اسپتال کا رخ کرنا پڑتا ہے۔

مقامی باشندوں کے مطابق نورکھا اور اس سے ملحقہ قریب 30 دہیات میں رہائش پذیر لوگوں کو طبی مرکز میں بنیادی ضروریات کے فقدان کے باعث شدید مشکلات کا سامنا کرنا پر رہا ہے۔

مزید پڑھیں: بارہمولہ: بونیار میں اے سی بی کا سرکاری ملازم کے گھر پر چھاپہ

انکے مطابق اسپتال میں اکثر و بیشتر ڈاکٹر موجود نہیں ہوتے جس کے باعث انہیں ایمرجنسی کے دوران سخت مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔

انہوں نے محکمہ صحت سمیت ضلع انتظامیہ سے طبی مرکز نورکھا میں طبی ڈھانچے کو مستحکم کرنے اور فور طور ڈاکٹروں کی تعیناتی عمل میں لائے جانے کی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.