ETV Bharat / state

سوپور میں 'رن فار یونیٹی' کا انعقاد

ایس ایس پی جاوید اقبال نے کہا کہ ایکتا دویس کے موقعے پر سوپور کے مختلف اسکولز کے بچوں نے اس ریس مقابلہ میں حصہ لیا اور اپنے ہنر کا مظاہرہ کیا۔

Run for unity
Run for unity
author img

By

Published : Oct 31, 2020, 5:29 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ میں آج جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے 'رن فار یونیٹی' کے تحت نوجوانوں کے لئے ایک ریس مقابلہ منعقد کیا گیا۔

پروگرام میں سینکٹروں نوجوانوں و بچوں نے شرکت کی، اس موقع پر سینیئر سپرینٹینڈنٹ آف پولیس، بارہمولہ جاوید اقبال مہمان خصوصی رہے۔

'رن فار یونیٹی' کے تحت ریس مقابلہ

تفصیل کے مطابق کم از کم دو سو کمسن اور نوجوان بچوں نے حصہ لیا، بچوں کے درمیان یہ ایک زوردار مقابلہ رہا۔

ایس ایس پی جاوید اقبال نے کہا 'ایکتا دویس کے موقعے پر سوپور کے مختلف اسکولز کے بچوں نے اس ریس مقابلہ میں حصہ لیا اور اپنے ہنر کا مظاہرہ کیا'۔

یہ بھی پڑھیے
جمعیت اہلحدیث کے نائب صدر مولانا مشتاق احمد ویری رہا

انہوں نے کہا 'سوپور پولیس کی کوشش ہے کہ ہم زیادہ سے زیادہ کھیل کود کے پروگرام منعقد کریں تاکہ نوجوان لوگ اس میں حصہ لیں اور برے کاموں سے دور رہیں'۔

اس سے پہلے بھی سرینگر میں پولیس کی جانب سے سائکل ریس مقابلہ منعقد کیا گیا تھا، کشمیر میں نوجوانون کے لیے اس طرح کے پروگرامز منعقد کرنے کا مقصد انہیں عسکریت پسندی و منشیات سے دور رکھنا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.