ETV Bharat / state

سوپور: منشیات فروشی کے الزام میں متعدد گرفتار

ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ میں جموں و کشمیر پولیس نے منشیات فروشی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ہفتہ کے دوران درجن سے زائد ملزمین کو گرفتار کر لیا ہے۔

author img

By

Published : Feb 23, 2021, 2:51 PM IST

جموں و کشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے سوپور، زینہ گیر اور رفیع آباد میں منشیات فروشی کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کی ہے۔ گزشتہ ہفتہ میں پولیس نے ایک درجن سے زائد ملزمین کی گرفتاری عمل میں لائی ہے۔

ذرائع کے مطابق سوپور پولیس نے منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بڑے پیمانے پر مختلف قسم کی ادویات کے ساتھ ساتھ چرس بھی بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پولیس نے اس ضمن میں گرفتار کیے گئے افراد کے خلاف کیس درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ اس ضمن میں سوپور پولیس نے منشیات کا قلع قمع کرنے کے لیے عوام سے منشیات کے خلاف تعاون کی اپیل کی ہے۔

مزید پڑھیں؛ اسکولوں میں تدریسی سرگرمیاں بحال کرنے کے شیڈول میں تبدیلی

سوپور پولیس نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ’’پچھلے دو برسوں میں 90 کے قریب منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا ہے اور آگے اس طرح کی کارروائی کو مزید تیز اور مؤثر بنایا جائے گا۔‘‘

پولیس بیان میں عوام سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ’’لوگوں کو بھی اس حوالے سے سوپور پولیس کو بھر پور تعاون پیش کرنا ہوگا تاکہ مل کر سوپور کو منشیات سے پاک کیا جا سکے۔‘‘

مزید پڑھیں؛ آئی جی اپنا کام کریں اور ہم اپنا کام کریں گے: محبوبہ مفتی

منشیات فروشی کے خلاف کارروائی پر سوپور اور متصل علاقہ کے لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ عوام نے سوپور پولیس کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کے بڑھتے رجحان کے سبب چھوٹے بچے اس دلدل میں دھنستے جا رہے ہیں۔

سوپور کے عوام نے آئندہ بھی منشیات کے خلاف پولیس کی کارروائی جاری رہنے کے لیے پُرامید ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.